ایک بیان میں حریت رہنما نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ایک طرف پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف جنگی بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کر رہا ہے، جبکہ دوسری طرف کشمیری عوام پر ریاستی جبر میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے پاکستان کو بدنام کرنے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچانے کے لئے بھارتی کوششوں، اس کے مذموم عزائم اور جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے میں پاکستان کے حقیقت پسندانہ موقف کو سراہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ایک طرف پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف جنگی بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کر رہا ہے، جبکہ دوسری طرف کشمیری عوام پر ریاستی جبر میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہیں، بلاجواز گرفتاریاں اور مکانات کو مسمار کر رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے پاکستان کی حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور حقیقت پسندانہ موقف اپنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، جس سے بھارت کی عدم استحکام کی کوششوں کو ناکام بنانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ، غیر معقول اور بلاجواز ہے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے اور پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرنے جیسے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب بھارت کی انتہا پسندانہ اور فسطائی ذہنیت کا مظہر ہیں جو خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے۔ حریت رہنما نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرانے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جاری کشیدگی اگر فوری طور پر کم نہ کی گئی تو یہ علاقائی تنازعے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کشمیر کو تمام مسائل کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس دیرینہ مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو یہ کسی بھی وقت خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے اور ایٹمی تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں حل نہیں کیا جاتا، خطے میں خونریزی اور تشدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محمود ساغر نے کہا کہ پہلگام جیسے واقعات اس وقت تک پیش آتے رہیں گے جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پر الزام تراشی اور کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے سے زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ حریت رہنما نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس دیرینہ تنازعے کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے جو خطے میں بدامنی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سب سے بڑا سبب ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کے کہ بھارت انہوں نے بھارت کی کیا کہ نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا