متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں قیام امن پر زور
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا خیرمقدم کیا۔امارات کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں امارات اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ، اقتصادی، تجارتی، سکیورٹی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
مشترکہ مفادات کے تحفظ اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مسلسل رابطے اور اشتراک عمل پر زور دیا۔مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال سمیت کئی علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کا قیام تمام اقوام کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔اس موقع پر صدارتی عدالت برائے خصوصی امور کے نائب چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نہیان، امارات کے صدر کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نہیان، سیکریٹری جنرل سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی بن حمد الشامسی، وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول جائیں گے، جہاں وہ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ ترکی کے وزیرِ خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت سات دیگر عرب و اسلامی ممالک نے اُس امن اقدام میں فعال کردار ادا کیا تھا جس کے نتیجے میں شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
مزید پڑھیں: ترک وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، غزہ میں امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال
استنبول اجلاس کے دوران پاکستان فائر بندی کے مکمل نفاذ، اسرائیلی افواج کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خصوصاً غزہ، سے مکمل انخلا اور فلسطینی عوام کو بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دے گا۔
پاکستان یہ موقف بھی دہرائے گا کہ ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو، اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اسرائیلی افواج ترکیہ غزہ