ترکیے میں سیکورٹی حکام نے کئی ٹن وزنی چرس کو جلایا جس کیوجہ سے ہزاروں رہائشی نشے کی حالت میں مبتلا ہوگئے۔

ترکی کے صوبہ دیار باکر کے ایک قصبے لائس میں پولیس کی طرف سے پکڑی گئی دسیوں ٹن جلائی گئی چرس کے دھویں کیوجہ سے 25,000 رہائشی غیر ارادی طور پر نشے میں آگئے۔

ترک حکام نے لائس میں 20 ٹن سے زیادہ ضبط شدہ چرس کو جلانے کے لیے ایک آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے بستی کی ہوا چرس کے دھوئیں سے آلودہ ہوگئی۔

کم از کم پانچ دنوں تک لوگوں کو اپنی کھڑکیاں کھلی رکھنے سے منع کیا گیا تھا تاہم لوگ پھر بھی نشہ میں مبتلا ہوئے اور چکر آنا، متلی اور نظری دھوکہ جیسی علامات کا شکار ہوئے۔

تباہ شدہ چرس، جس کی مالیت 10 بلین ترک لیرا ($261,433,808) ہے اور جس کا وزن 20 ٹن 766 کلو 679 گرام تھا، اسے 2023 اور 2024 کے دوران صوبہ دیار باکر سے پکڑا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مسجد اقصیٰ میں صرف 450 فلسطینیوں کو نماز جمعہ کی اجازت؛ اکثریت نے باہر ادا کی

قابض اسرائیلی فوج نے مذہبی آزادی کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے ہزاروں شہریوں کو روک دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

قابض اسرائیلی فوج نے صرف 450 فلسطینیوں کو مسجد قصیٰ میں داخل ہونے اور نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔

جس پر ہزاروں فلسطینیوں نے مجبوراً نماز جمعہ مسجد اقصیٰ کی بیرونی دیواروں کے ساتھ ادا کی۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کے فور بعد ہی مسجد اقصیٰ میں کسی کے بھی داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے دروازے بند کردیئے تھے۔

تاہم 6 دن بعد مسجد اقصیٰ کے دروازے جزوی طور پر کھولے گئے تھے لیکن صرف 450 مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی اجازت دی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں ملٹری آپریشن کے دوران 7 اکتوبر 2023 سے تاحال 980 فلسطینی شہید اور 7 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں زہریلی فضا سے ہزاروں اموات کا خدشہ
  • سکردو میں ایران سے یکجہتی کیلئے ریلی، ہزاروں افراد شریک ہوئے
  • شاہ محمود قریشی کی شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور
  • غزہ: اسرائیلی فوج کی رہائشی عمارتوں پر بمباری، 31 فلسطینی شہید
  • برطانیہ میں زہریلی ہوا سے ہزاروں اموات کا خدشہ
  • مسجد اقصیٰ میں صرف 450 فلسطینیوں کو نماز جمعہ کی اجازت؛ اکثریت نے باہر ادا کی
  • ایرانی حملوں کے بعد ہزاروں اسرائیلی بے گھر، نقصانات کے کلیمز جمع
  • امریکا میں شدید طوفان کیوجہ سے گنبد نما پراسرار شے آسمان سے آگری
  • سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے رہائشی علاقے اور جوہری تنصیبات پر تازہ اسرائیلی حملے
  • بھارتی ریاست کرناٹک میں اقلیتوں کیلئے رہائشی منصوبوں میں 15 فیصد ریزرویشن کا اعلان