پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا اور بزدلانہ حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا. پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا اور بزدلانہ حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارتی افواج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہارتعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے پاکستانی سرزمین پر بلااشتعال میزائل ،ڈرون اور فضائی حملے کیے، وہ گذشتہ دو ہفتوں سے پاکستان کو جارحانہ دھمکیاں دے رہا ہے، ہم نے بارہا کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان ملوث نہیں اور اسی لیے ہم نے تمام بھارتی الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے، بھارت نے پاکستان کی ان پیشکشوں کو مسترد کر دیا اور اس کے بجائے اس نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت پاکستان کو اس کاجواب دینے کا حق حاصل ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب تک پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارت نے پاکستان شہریوں کو نشانہ کو نشانہ بنایا نے پاکستان کی کہ بھارت نے بلاول بھٹو نے بھارتی نے کہا کہ نے بھارت انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بلاول بھٹو
فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بھارتی میزائل حملوں کے بعد اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر پانچ جگہوں پر میزائل داغے ہیں، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا بزدلانہ حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں درندگی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قوم کی بھرپور حمایت کیساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارتی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پاکستان متحد ہے، سر اٹھا کر کھڑا ہے اور مکمل طور پر تیار ہے۔