بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، 8 پاکستانی شہید 35 زخمی ہیں، ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
نیوز کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، 8 پاکستانی شہید 35 زخمی ہیں، احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان پر 4 حملے کیے، مسجد سبحان پر حملے میں بچی سمیت 4 شہید، 31 زخمی ہوئے، مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں بچی زخمی اور مسجد شہید ہوگئی۔
ترجمان نے بتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس پر حملہ کیا گیا، حملے میں 16سالہ لڑکی اور بچہ شہید ہوا، مریدکے میں مسجد پر حملہ ہوا، ایک شہید، ایک زخمی، 2 لاپتہ، سیالکوٹ میں گاؤں پر 2 گولے گرے، کوئی نقصان نہیں ہوا، شکرگڑھ پر 2 حملے ہوئے، ڈسپنری کو معمولی نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے کنٹرول لائن پر گزشتہ روز عالمی میڈیا کا دورہ کرایا، عالمی میڈیا کو آج مریدکے اور بہاولپور جانا تھا، بھارت نے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا، عالمی میڈیا کو ان جگہوں کا دورہ کرایا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
پشاور:شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔
ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔