Jang News:
2025-09-21@22:35:23 GMT

آذربائیجان کی پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

آذربائیجان کی پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت

—فائل فوٹو

آذربائیجان نے پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت کی ہے۔

آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حملے میں شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے، پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

بھارتی حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے، 3 ڈرونز، بریگیڈ ہیڈکوارٹر، کئی پوسٹیں تباہ، پاک فضائیہ کو سلام

لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا، ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں، پاک فضائیہ کے طیارے ہوا میں، دشمن پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جبکہ 3 ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا ہے، بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے جورا سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلم کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں، بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کی بھارتی حملے پاکستان پر

پڑھیں:

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

بھارت اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا، پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے متعدد ٹورنامنٹ قوانین کی خلاف ورزی کی۔

ٹیم نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے کے فیصلے کیخلاف احتجاجاً میچ میں تاخیر کی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں بدسلوکی اور پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا پروٹوکول کی متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو دھمکی قابل مذمت ہے، اسداللہ بھٹو
  • کرکٹ سیاست کی زد میں
  • جنگ ستمبر 1965 کا 20 واں روز
  • لاہور: وزیر ریلوے حنیف عباسی ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
  • بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
  • بھارتی فوجی افسران اور افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ایشیاکپ:بھارت سے میچ سے قبل پاکستان کا بڑا مطالبہ
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا