پاک فوج کی جوابی کارروائیاں، کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا ون چیک پوسٹ تباہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
بھارت کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا ون چیک پوسٹ تباہ کردی گئی ہے، دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستانی افواج کے جواب سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، بھارت کی دوڑیں، عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرنیکی درخواست ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرم ناک قرار دے دیا بھارت نے پاکستان پر 5 میزائل داغ دیے، پاکستان کی جوابی کارروائی، بھارت نے شکست تسلیم کرلیواضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مظفرآباد، کوٹلی، باغ، احمد پورشرقیہ، مریدکے اور بہاولپور سمیت 8 مقامات پر اپنی فضائی حدود سے میزائل فائر کیے اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
پاک فوج کی جانب سے ان حملوں کا فوری اور منہ توڑ جواب ملنے کے بعد دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
فوج کو سیاست سے دور رکھیں، جنرل کی جرنلسٹوں کو شٹ اپ کال
سٹی42: پاکستان آرمی کے ترجمان نے آرمی کو زبردستی سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کرنے والے صحافیوں کو ایک بار پھر شٹ اپ کال دے دی اور حکومت اور پارلیمنٹ سے متعلق سوالات کرنے والوں کو کورا جواب دے دیا۔
پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا کی سیاست کے متعلق سوالات کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ گورنر فیصلے کا دائرہ اختیار حکومت کے پاس ہے۔ فوج سیاست میں الجھنا نہیں چاہتی، فوج کو اس سے دور ہی رکھا جائے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی نیوز کانفرنس میں سوالات کے جواب میں سادہ الفاظ میں بتایا کہ کہ غزہ امن فوج کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی۔
پاکستان پالیسی بنانے میں خودمختار اور اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔
Waseem Azmet