لاہور کے روٹس پھر بند، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
لاہور کے روٹس پھر بند، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ لاہور کے فضائی روٹس پھر بند کر دیے گئے ہیں، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہو گیا ہے۔
پی اے اے نے اپنے نئے نوٹم میں کہا ہے کہ لاہور کے فضائی روٹس آپریشنل وجوہات کی بنا پر پھر بند کیے گئے ہیں، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل نوٹم میں کہا گیا تھا کہ لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو کھول دیا گیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کیا تھا کہ پابندیوں کے باعث متاثرہ فضا ئی حدود اب کھول دی گئی ہیں۔مسافر متعلقہ ائیر لائنز سے رابطے میں رہیں، شیڈول سے متعلق حتمی فیصلے کا اختیار ائیر لائنز کا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں ، بھارت ہمارے جواب کیلئے تیار رہے ، بلاول بھٹو فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں ، بھارت ہمارے جواب کیلئے تیار رہے ، بلاول بھٹو پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، جارحیت پر احتجاج ریکارڈ پاکستان نے بھارت کو جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا،وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی، وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات پاکستان کا موثر جواب ، انڈیا کامقبوضہ جموں کشمیر میں 10فوجی ہلاکتوں کا دعویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال لاہور کے پھر بند
پڑھیں:
جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل ! چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
چیئرمین بطور ممبر پی ٹی اے تعینات نہیں ہوسکتے کیونکہ آسامی غلط مشتہر کی گئی تھی،وکیل کے دلائل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیٔرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انھیں عہدے پر بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیٔرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔جسٹس محمد آصف اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، سماعت کے دوران چیٔرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رٹ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیٔرمین بطور ممبر پی ٹی اے تعینات نہیں ہوسکتے کیونکہ آسامی غلط مشتہر کی گئی تھی۔وکیل نے بتایا 25 مارچ کو قواعد (Rules) تبدیل ہوچکے تھے اور کابینہ نے اس کی منظوری بھی دے دی تھی، جس کے بعد چیٔرمین کی تعیناتی عمل میں آئی۔ تاہم اس کے بعد ہی پٹیشن دائر کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیٔرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کردیا اور ڈویژن بینچ نے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا۔