بھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے سانگھڑ پوسٹ پر دشمن کو کاری ضرب لگائی، جس کی مزید ویڈیو فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوٹیج میں کارروائی سے قبل اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جن میں بھارتی چیک پوسٹوں کو پہنچنے والا نقصان نمایاں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ پر گھٹنے ٹیک دیئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل بھی لیپہ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں دشمن نے سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کی تھی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائیاں کرتی ہے، لیکن صبح کے اجالے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتی۔ بھارتی جارحیت کا ہر موقع پر مؤثر اور دندان شکن جواب دیا جا رہا ہے۔
پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان ہر محاذ پر مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہیں، اور وطن کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلیز کے ٹرائل کو درست قرار دے دیا پاکستان بھارت کشیدگی: امن کے قیام کیلئے برطانیہ، روس اور جاپان میدان میں آگئے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت بھارت کا پاکستان پر حملہ؛ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7سالہ بیٹا بھی وطن پر قربان ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر عملدرآمد شروع، کیپیٹل ہسپتال میں ریڈ الرٹ جاری فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آج سنایا جائے گا پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج پاک فوج فوج نے
پڑھیں:
این اے 129 ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے
ویب ڈیسک: این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ،پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کا غذات نامزدگی آر او آفس نے واپس کر دیئے۔
ذرائع آر او آفس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر معمولی نوعیت کا اعتراض آیا ہے ، ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی کیلئے 13 پوائنٹ مکمل کرنے ہوتے ہیں۔
آر او آفس کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی میں ایک پوائنٹ کی کمی تھی، غلطی دور کر دی گئی تو کاغذات جمع کر لیں گے۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ارسلان ظہیر نے بھی ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں تاہم ترجمان سینٹرل میڈیا کمیٹی کا کہنا ہے کہ ارسلان ظہیر پارٹی کے امیدوار نہیں ہیں۔