اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے سندور کا تندور بنا دیا ہے، دشمن نے دراندازی ہمیشہ رات کی تاریکی میں کی۔

حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کو پاکستان آنے کی جرات نہیں ہوئی اس نے پاکستانی حدود کے باہر سے مساجد اور سویلین پر حملے کیے، اس نے جو کچھ کیا یہ عالمی دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیاروں کو مار گرایا، رافیل طیارے ریت کے ٹیلے ثابت ہوئے، بھارت میں آج صف ماتم بچھ گیا ان کی قوم مودی پر تھو تھو کر رہی ہے، شاہینوں نے دنیا کو دکھا دیا ہماری ایئر فورس دنیا کی بہترین ایئر فورس ہے، پوری قوم کی جانب سے شاہینوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک جوان شہید ہوا تو ہم گھس کر 100 ماریں گے، ایل او سی کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کو اڑا کر رکھ دیا، بھارت بالی وڈ کا کردار ادا کر کے فلم بنانے کی کوشش کر رہا تھا، مودی نے سفید جھنڈا لگا کر شکست کا اعتراف کر لیا لیکن ہم چھوڑیں گے نہیں۔

’بھارت کو بار بار پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا کہا، سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کہہ رہے ہیں مودی نے بہار الیکشن کی وجہ سے دہشتگردی کی، پہلگام میں جو سیاح مارے گئے اس کے پیچھے مودی سرکار ہے، آپ کو سندور کا بہت شوق ہے پہلے بھی آپ کی مانگوں میں سندور بھرے ہیں، ہم نے ابھی کچھ کیا ہی نہیں صرف ٹریلر دکھایا ہے۔‘

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ بھارت نے غلطی کی ہم نے اپنا دفاع کیا ہے، بھارت پانی بند کرے گا تو وہاں وہاں ماریں گے کہ یاد کرو گے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے بھارت کہا کہ

پڑھیں:

مودی سرکاری کی اڈانی گروپ کو نوازنے کیلیے قومی سلامتی کے اصولوں کی پامالی

مودی سرکار کی جانب سے اڈانی گروپ کو نوازنے کے لیے قومی سلامتی کے اصولوں کی پامالی کی جا رہی ہے۔

اپریل 2023 میں مودی حکومت نے پاک بھارت سرحد کے قریبی علاقوں میں برسوں سے سیکیورٹی وجوہات کی پابندیوں میں اچانک نرمی کر دی۔

بین الاقوامی جریدے دی گارڈین کی ایک رپورٹ کی مطابق ’’مودی کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں میں نرمی اڈانی گروپ کے لیے مفید ثابت ہوئیں، جس کے بعد اڈانی گروپ کو 445 مربع کلو میٹر زمین پر بلا روک ٹوک قبضہ حاصل ہوگیا۔‘‘

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاستی ادارے سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا کے زیر کنٹرول زمین خاموشی سے اڈانی گروپ کو نجی مفادات کے لیے منتقل کر دی گئی، مودی سرکار نے ’’گرین انرجی‘‘ کی آڑ میں قومی وسائل کو مخصوص سرمایہ دار اڈانی گروپ کے منافع کے لیے قربان کر دیا۔

بھارتی دفاعی ماہر اجے شکلاء کے مطابق ’’کھاودا منصوبے نے سرحدی دفاع، نقل و حمل اور نگرانی کی صلاحیت کو براہ راست متاثر کیا اور یہ معاملہ محض کاروباری لین دین کا نہیں، بلکہ قومی سلامتی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا ہے، سرکار کی جانب سے دفاعی سرحدی پابندیوں میں نرمی نے اڈانی اور مودی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا۔

دی گارڈین کے مطابق اڈانی پر امریکی عدالتوں میں 265 ملین ڈالر کی رشوت کے الزامات بھارت کے لیے عالمی سطح پر باعثِ رسوائی ہیں، کرپشن الزامات کے باوجود مودی سرکار نے اڈانی گروپ کی حمایت میں معاشی فیصلے لیے، اس اسکینڈل کے بعد ٹوٹل انرجیز (Total Energies) جیسے سرمایہ کار بھارت کے توانائی منصوبوں سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

جب امریکا اڈانی کو احتساب کے کٹہرے میں لا رہا ہے، مودی سرکار کی مجرمانہ خاموش حمایت اسکے ممکنہ کردار کو بے نقاب کرتی ہے۔ مودی سرکار کی پالیسی سازی اب عوامی فلاح کے بجائے مخصوص سرمایہ داروں کے مفاد پر مبنی ہے۔

کھاودا منصوبہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح عوامی زمین کو نجی فائدے میں بدلا گیا اور قومی مفاد کو نظر انداز کیا گیا۔ بھارت کی توانائی حکمتِ عملی اب خودمختاری کی علامت نہیں بلکہ سرمایہ دارانہ شکنجے کی علامت بن چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکاری کی اڈانی گروپ کو نوازنے کیلیے قومی سلامتی کے اصولوں کی پامالی
  • مودی دور میں کالا دھن بڑھ گیا،سوئس بینکوں میں 370ارب کاانکشاف
  • مودی دور میں سوئس بینکوں میں بھارتی کالے دھن میں اضافہ
  • مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان
  • مودی کے برے دن شروع
  • بھارت میں نریندر مودی کے خلاف آوازوں میں تیزی آنے لگ گئی
  • بی جے پی سرکار پریشان، بھارت میں نریندر مودی کے خلاف آوازوں میں تیزی آنے لگ گئی
  • بھارت میں مسلمانوں کی مقدس املاک کو نشانہ بنانے کی منظم مہم جاری
  • راولپنڈی کے مکینوں کے مسائل جلد حل ہوں گے،حنیف عباسی
  • رانا ثناء اللہ کی حنیف عباسی سے ملاقات، ریلوے کو جدید اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو