افواجِ پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں: سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے بھارت کے بزدلالہ حملے میں اپنے دفاع میں اب تک دشمن کے 5 طیارے مار گرائے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سر زمین کو استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہے تھے ، ان طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29, اور ایک SU-30 شامل ہیں۔اسکے علاوہ پاک فضائیہ نے ایک ہیرون ڈرون بھی مار گرایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسکے علاوہ ایل او سی پر دشمن کی متعدد پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں، بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرز بھی تباہ کر دیا گیا ہے اور پاکستانی حملے میں تباہ ہونے والے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن، 15 کور کے زیر کمان ہے۔
پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے تباہ کردئیے ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دعویٰ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔بھارتی جارحیت کا پورا حساب لیا جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی پراکسی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاکہ ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھیں گے تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کا ناسور مکمل ختم کیا جاسکے۔