ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی نیوز کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ یہ معصوم بچے جنہوں نے ابھی زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں کیا یہ ہیں وہ دہشت جن کو بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب نشانہ بنایا، اس کی آپ بھارت سے توقع کرسکتے ہیں، یہ ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کے شواہد بھی دنیا کے سامنے ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کے معترف نکلے
مودی اور اس کی انتہا پسند جماعت نے اپنے متشدد خیالات کے باعث جنگ کا سا منظر بنا رکھا ہے لیکن بھارتی فوج کے اندر سے پاک فوج کی صلاحیتوں کے گن گائے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا میں ممکنہ جنگ پر طویل مباحث دکھائے جا رہے ہیں جس میں سابق فوجی افسران کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔
نفرت آمیز اور ہندو جذبات کو اکسانے کی ماہر بھارتی میڈیا کو اس بات کا زرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ پاک فوج کے معترف تو اس کے دشمن ملک بھی ہیں۔
چنانچہ جب ایک بھارتی چینل پر انڈین آرمی کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ راکیش شرما سے جنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے میزبان کو سبکی اُٹھانے پر مجبور کردیا۔
جنرل (ر) راکیش شرما نے بتایا کہ اگر جنگ کرنی ہے تو پہلے یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں اور ذہن نشین کرلیں کہ پاکستان آرمی ایک پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج ہے۔
جنرل راکیش نے خبردار کیا کہ یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ پاک فوج کا چین کے ساتھ بھی اتحاد ہے۔ حریف کو کمتر سمجھنے کی سوچ ترک کرنا ہوگی۔
بھارتی فوج کے سابق جنرل نے مزید کہا کہ چین پاکستان کو سیٹلائٹ انفارمیشن بھی دیتا ہے اس لیے ہمیں بات اتنی نہیں بڑھانی چاہیے کہ بات جنگ کی طرف چلی جائے۔
انڈین آرمی کے ریٹائرڈ جنرل راکیش شرما نے پاک بھارت تناؤ کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ ایک بے معنی مشق ہے۔