گجرات، ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرکرتباہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، ڈرون کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ وہ ہوٹل پر بیٹھے کھانا کھارہے تھے کہ اچانک ایک دھماکا سنا جس کے بعد آسمان پر سرخ روشنی ہوگئی۔
دوسری جانب لاہور اور سیالکوٹ کے حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا اور سعودی عرب کی ڈرون سے نمٹنے کی فضائی مشقیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور امریکا نے مشترکہ طور پر بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کی مشقوں کا اہتمام کیا ، تاکہ ڈرون طیاروں سے سامنے آنے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام بہتر بنایا جا سکے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے شمل 2 رینج میں کی جانے والی لائیو فائر ڈرلز مشقوں کو اب تک کی سب سے اہم مشق قرار دیا ۔ اس سلسلے میں 20یو اے ایس نظاموں کو اکٹھا کیا گیا۔بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں یو اے ایس کی مدد سے فضائی خطرات ، ڈرون کا پتا لگانے، ٹریک کرنے اور ڈرون تباہ کرنے کے لیے راڈارز، سینسرز اور ہتھیاروں کو مربوط کرنے پر توجہ دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی سربراہ کی حیثیت سے ایڈمرل بریڈ کوپر نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی کے ساتھ ایڈمرل بریڈ کوپر نے مشقوں کا معائنہ کیا۔ نیزریڈ سینڈز انٹیگریٹڈ ایکسپیریمینٹیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ایڈمرل بریڑ کوپر نے ملاقات بھی کی۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملاقات کے حوالے سے کہا کہ دفاعی تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ،جب کہ خطے میں پیدا شدہ حالیہ صورتحال اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ڈرون میں جدت کے ذریعے خطرات کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ خطرات میں یہ اضافہ ایک اہم چیلنج ہے۔ اس لیے علاقائی شراکت داروں کے کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے اور جدت کی ضرورت ہے۔ یاد رہے سعودی عرب اور امریکا نے 2025 ء کے آغاز میں مشترکہ بحری مشقوں کا بھی انعقاد کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں دو طرفہ فوجی شراکت داری میں اضافہ ہوا۔