حرمین کی خدمت جدید خطوط پر، شیخ سدیس کا حج پلان پر سخت نگرانی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
حرمین کی خدمت جدید خطوط پر، شیخ سدیس کا حج پلان پر سخت نگرانی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
مکہ مکرمہ (سب نیوز) حرمین شریفین کے دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس کی زیر صدارت حرمین شریفین امورِ صدارت کی مشاورتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں حج 1446ھ کے لیے تیار کردہ عملی منصوبے اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
شیخ سدیس نے اس موقع پر کہا کہ صدارت، ضیوف الرحمان کی خدمت کو مؤثر اور روحانی تجربے کو مثالی بنانے کے لیے مکمل گورننس اور سخت نگرانی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدارت، خادمینِ حرمین شریفین کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے، تاکہ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے حج کا معتدل پیغام دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں مؤثر انداز میں پہنچایا جائے گا۔
اجلاس میں امام و خطیب مسجدِ حرام، الشیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی، مشیرِ صدارت ڈاکٹر اسامہ الزامل، اور مدرس مسجدِ حرام الشیخ ڈاکٹر یوسف الوابل سمیت دیگر اہم ارکان نے شرکت کی۔
شیخ سدیس نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ حج انتظامات کی تکمیل میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں اور خدمات کے معیار کو عالمی سطح تک پہنچانے کے لیے دینی اداروں کی کارکردگی، ٹیکنالوجی، اور ڈیجیٹل پروگراموں کو مزید مستحکم بنایا جائے۔
واضح رہے کہ صدارت کل حج 1446ھ کے لیے اپنا تفصیلی عملی منصوبہ جاری کرے گی۔ مشاورتی کونسل کا بنیادی مقصد سعودی وژن 2030 کے مطابق حرمین کی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور ادارہ جاتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی: آئی جی پنجاب کا صوبے میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم بھارت میں خوفناک ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 سیاح ہلاک چینی صدر سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند ترک انٹیلیجنس نے لبنان پیجر دھماکوں جیسا ایک اور حملہ ناکام بنادیا، ترک اخبار کا دعوی اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی کینیڈا میں سکھوں نے مودی کے پتلے جلا دیئے، ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستانی حملے کا خوف، عوام کو تیار کرنے کیلئے پورے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان
بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے حملے کے خوف سے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کے احکامات کے تحت ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں کل سول ڈیفنس سیکیورٹی کی ایک اہم مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔
اگرچہ بھارتی حکومت کی جانب سے مختلف ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے احکامات میں پاک بھارت کشیدگی کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم اس حکم کی وقت کی مناسبت، خاص طور پر پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران، اس بات کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ یہ مشق پاکستانی حملوں کے خوف اور حساس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے۔
کون اس مشق میں شامل ہوگا؟
وزارت داخلہ کی جانب سے ریاستوں کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ مشق بھارت کے 244 سول ڈیفنس اضلاع میں کی جائے گی۔ “یہ مشق گاؤں کی سطح تک کی جائے گی۔
جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق اس مشق کا مقصد ملک بھر میں سول ڈیفنس کے نظام کی تیاری کو جانچنا اور اس میں بہتری لانا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا اس مشق میں ”ضلع کنٹرولر، مختلف ضلع حکام، سول ڈیفنس وارڈنز/رضاکار، ہوم گارڈ (فعال / ریزرو رضاکار)، این سی سی، این ایس ایس، این وائی کے ایس، کالج اور اسکول کے طلباء“ کی فعال شرکت متوقع ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہریوں کو پاکستانی حملوں کا جواب دینے کی تربیت دی جانی چاہیے۔
ٹریننگ میں اور کیا کچھ ہوگا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کے احکامات پر ہونے والی سول ڈیفنس سیکیورٹی مشق میں شہریوں کو دفاعی تدابیر کی تربیت دی جائے گی، جس میں کراس بلیک آؤٹ تدابیر شامل ہیں، جہاں شہریوں کو حملوں سے بچاؤ کے لیے کچھ مدت کے لیے گھروں کی بجلی بند کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ، اہم تنصیبات جیسے ہوائی اڈے، ریفائنریز اور ریلوے یارڈز کو فائرنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے مسخ کیا جائے گا۔ ریسکیو ٹیمز اور فائر فائٹرز کی تیاری کا جائزہ لیا جائے گا اور انخلاء کی مشقوں کے ذریعے شہریوں کو کمزور علاقوں سے محفوظ زونز میں منتقل کرنے کی تربیت دی جائے گی۔