پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے، وزیر تعلیم پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
فوٹو فائل
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے، تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں، پنجاب بھر میں پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکا ہے۔
جعلی نوٹیفیکشن میں ڈی ایچ اے فیز 8 اور عسکری 11 سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے، افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، افواج پاکستان دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمدپور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ-29 اور ایک ایس یو-30 طیارے کے ساتھ ساتھھ ایک کومبیٹ ڈرون بھی مار گرایا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
بھارت بازنہ آیا، دوبارہ پاکستان کی فضائی حدود میں دراندازی کی کوشش
لاہور کے سرحدی علاقے مناواں میں حساس اداروں نے بھارتی ڈرون کو مار گرایا، جس کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مناواں علاقے کی جند یالہ روڈ پر حساس اداروں نے ایک بھارتی ڈرون کو گرا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے بتایا کہ یہ ڈرون ہیگزا کاپٹر ماڈل تھا اور ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ سرویلنس ڈرون بھارت سے آیا تھا۔
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ حساس ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور تحقیقات کے نتیجے میں مزید معلومات سامنے آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ اس ڈرون کی موجودگی پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی دراندازی کی ایک اور کوشش تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
حال ہی میں پاک فوج نے بھمبر کے مناور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو بھی مار گرایا تھا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق بھارتی ڈرون جاسوسی کے مقصد سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، تاہم فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے اس بھارتی سازش کو ناکام بنا دیا۔
بھارتی ڈرونز کی مسلسل دراندازی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہے، جس کے بعد بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز اقدامات اور دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑی ہے۔
Post Views: 7