بھارت کا پاکستان پر سائبر حملے کا خطرہ، ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارتی فوج کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (NCERT) نے ممکنہ سائبر حملوں کے پیش نظر ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارت موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔
حفاظتی تدابیر:
ایڈوائزری میں عوام کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے:
1) عوام کو مشتبہ لنکس، پیغامات اور ای میلز نہ کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
2) اپنے سسٹمز اور سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں۔
3) مضبوط پاس ورڈز استعمال کریں اور انہیں باقاعدگی سے تبدیل کریں۔
4) دو مرحلہ تصدیق (Two-Factor Authentication) کا استعمال کریں۔
5) غیر مصدقہ معلومات اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی،برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول الرٹ جاری کر دیا
برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر اپنے شہریوں کےلیے ٹریول الرٹ جاری کر دیا ہے۔
برطانیہ کے دفترِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانوی شہری بھارت و پاکستان کی سرحدوں کے 10 کلو میٹر اندر تک کا سفر نہ کریں۔ برطانوی شہری ایل او سی کے اطراف 16 کلو میٹر کے علاقے میں جانے سے گریز کریں۔
ٹریول الرٹ میں برطانوی دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں، برطانوی شہری سفری ہدایات پر نظر رکھیں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔