پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سوشل میڈیا صارفین کے لئے اہم ہدایت جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اہم ہدایت جاری کردی۔جس میں کہا ہے کہ سیکیورٹی حالات کے باعث شہری سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال کریں۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا کہنا تھا کہ دشمن کومددفراہم کرنیوالی معلومات،تصاویرکسی صورت شیئرنہ کی جائیں، سوشل میڈیاپوسٹ سےقبل سوچیں، قومی سلامتی اولین فرض ہے۔گذشتہ روز ممکنہ بھارتی سائبرحملوں سے بچاؤ کے حوالے سے سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے الرٹ جاری کیا تھا، جس میں شہریوں کو سوشل میڈیا پرغیرتصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی تھی۔

سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا کہنا تھا شہری سوشل میڈیا پر سائبر حملوں سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔الرٹ میں کہا گیا تھا کہ غیر تصدیق شدہ مسیجز، مشکوک ای میلز، سوشل میڈیا لنکس نہ کھولیں اور ایمرجنسی میں ضروری معلومات کیلئے سرکاری ذرائع پر انحصار کیا جائے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم سوشل میڈیا

پڑھیں:

بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر مہر بانو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا

کراچی (شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر پاکستان کی معروف اداکارہ مہر بانو کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے بیلی ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مختصر لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ ان کے مداحوں نے ویڈیو کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے اداکارہ سے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ ایسا کرکے انہیں کیا ملا؟

View this post on Instagram

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)


واضح رہے کہ ماضی میں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ مہر بانو کو ان کے بولڈ انداز پر متعدد بار تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں تاہم اداکارہ نے صارفین کی تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے ہمیشہ وہی کیا جو انہیں پسند آیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے پاکستان کے کئی کامیاب ڈراموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا اور ان کے کرداروں نے بھی کافی شہرت حاصل کی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • امریکا بھارت کشیدگی: نریندر مودی کا 7 برس بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ
  • امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے
  • بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر مہر بانو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا
  • بڑھتی  مہنگائی:جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • کیا آپ بھی سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے پوسٹ شیئر کرتے ہیں؟ امام کعبہ نے خبردار کر دیا
  • اداکارہ ماہم عامر کے دانت سے سوشل میڈیا صارفین کو مسئلہ کیا ہے؟
  • پہلگام واقعہ، بھارت نے پاکستان کے ملوث ہونے کے دعوے سے راہ فرار اختیار کرلی
  • حارث رؤف کا ’فارمنگ اورا‘ کی طرز پر جشن موضوع بحث بن گیا، یہ کہانی کیا ہے؟
  • علی سیٹھی کی پیلے اسکرٹ میں نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
  • مودی سرکار کا جنگی جنون: 224 کروڑ روپے کے ہتھیار خریداری معاہدے سے خطے میں کشیدگی کا خدشہ