نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد اپنے بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ عالمی برادری کو سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارتی فوج نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 جنگی طیارے مار گرائے، اسکے علاوہ بھارت کے 3 ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹرز کو بھی تباہ کیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیردفاع نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہرکردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں، ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے لیکن بھارت مسلسل ایسے اقدامات کر رہا ہے، جن سے تنازعات میں اضافہ ہو۔خواجہ آصف نے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکا کی جانب سے مزید اقدامات کا خیر مقدم کیا جائے گا،بھارت مزید حملے نہ کرے،آزادانہ تحقیقات پراتفاق کرے تو پاکستان مزید اقدامات سے گریز کرے گا۔وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان نے چین کے تعاون سے جے ایف17 تھنڈر اور جے ایف 10 بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیردفاع نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہرکردیا
  • پاکستان ،بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں، ملالہ یوسف زئی
  • پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن کا پیغام دیں، ملالہ یوسفزئی
  • پاک بھارت حالیہ کشیدگی،نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا اہم بیان جاری
  • پاک بھارت کشیدگی: ملالہ یوسف زئی بھی میدان میں آگئیں
  • عالمی برادری کا پاک بھارت کشیدگی پر شدید ردعمل سامنے آگیا، انڈین جارحیت پر اظہار تشویش
  • ملالہ یوسف زئی کا غزہ میں فوری امداد اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
  • ملالہ یوسف زئی کا ایک بار پھر غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ
  • غزہ کے بچوں کیلئے فوری امداد، ریلیف اور مستقل جنگ بندی کی اپیل کرتی ہوں، ملالہ یوسفزئی