واہگہ بارڈر کے قریب سکیورٹی الرٹ کی ایڈوائزری جعلی قرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی42: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جعلی سکیورٹی ایڈوائزری نے شہریوں میں بے چینی پیدا کر دی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واہگہ بارڈر اور اس کے اطراف میں سکیورٹی خدشات لاحق ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ان افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وضاحت جاری کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق واہگہ بارڈر یا اس سے ملحقہ علاقوں جن میں ڈی ایچ اے فیز 8، عسکری 11، پیراگون سٹی اور گرین سٹی شامل ہیں ان میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی سکیورٹی ایڈوائزری جعلی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی بھی خبر کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید معلومات یا کسی بھی قسم کی تصدیق کے لیے شہری 0307-0002345 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
اسلام آباد، باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق تمام افسران فی الفور فیلڈ میں جا کر کارروائیاں یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جس علاقے کے اسٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔
ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ کارروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پر کی جائیں۔