کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پانی کی لائن کیوں پھٹتی ہیں تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے فور پراجیکٹ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کے فور منصوبے کی توسیع کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا اور کہا کے فور کی توسیع شہر کی پانی کی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے ضروری ہے۔

وزیراعلی سندھ نے شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا اور اجلاس میں سوال کیا کہ پانی کی لائن کیوں پھٹتی ہیں جس پر انھیں بتایا گیا کہ پانی کی لائن تقریبا 50 سال پرانی تھی، پانی کی پھٹنے سے شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ ہوا، لائن کی مرمت ہوچکی ہے۔مراد علی شاہ نے آج سے پانی کی سپلائی ہر صورت شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام پرانی پانی کی لائنوں کی مرمت کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کے فور کی توسیع کا منصوبہ محکمہ بلدیات کر رہی ہے، کے فورکی توسیع کامنصوبہ 71بلین روپیکی فنڈنگ سیکررہے ہیں، یہ منصوبہ سندھ حکومت، ایشین انفرا اسٹرکچر بینک ملکر کر رہے ہیں۔بریفنگ میں کہنا تھا کہ کے فور کا ڈزائن مکمل ہوچکا ہے، ٹینڈر ہو چکا ہے اب کنٹریکٹ سائن ہونے والا ہے، کے فور کے کیبی فیڈر کی لائننگ پرکام تیزی سے جاری ہے جبکہ کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام 2027تک مکمل ہوگا۔وزیراعلی سندھ نے کے فور توسیع کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مجھے کام معیاری اور بروقت چاہئے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پانی کی لائن کی توسیع کے فور

پڑھیں:

سندھ؛ ورکرز ویلفیئر بورڈ اجلاس میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ منظور

کراچی:

ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے اجلاس میں نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دی گئی جس میں سرمایہ کاری اور منصوبوں سے متعلق تجاویز زیر غور آئیں۔

وزیر محنت وافرادی قوت و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ شاہد تھہیم کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کا 33واں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری محنت رفیق قریشی، کمشنر سندھ ریونیو بورڈ، آجر و اجیر نمائندوں، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندےاور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پچھلے مالی سال کے دوران مکمل ہونے والے فلاحی اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکریٹری رفیق قریشی نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ بجٹ میں کئی اہم اہداف مکمل کیے جن میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے لیے مستقل ہیڈ آفس کی خریداری، تمام شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری، 10 ہزار صنعتی خواتین ورکرز کو ای بائیکس کی فراہمی سے متعلق اسکیم کی منظوری، حادثاتی ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اجراء، لیبر کالونیوں اور تعلیمی اداروں کی بحالی، اور صنعتی کارکنوں میں سلائی مشینوں کی تقسیم سے متعلق اسکیم کی منظوری شامل ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ایکسیڈینٹل ہیلتھ انشورنس اسکیم بھی متعارف کروا رہے ہیں جس میں محنت کشوں کو سالانہ 7 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس حاصل ہوگی جس سے پورے ملک میں 270 اسپتالوں میں علاج ممکن ہوگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق ڈیتھ گرانٹ کی رقم 7 سے 10 لاکھ روپے اور شادی گرانٹ کی رقم بھی 3 سے 5 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری رفیق قریشی نے ورکرز ویلفئیر بورڈ کی سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات فراہم کیں کہ سرمایہ کاری پورٹ فولیو کو بہتر بنانے کے لیے ایس ای سی پی کی منظور شدہ شریعہ کمپلائنٹ سکوک بانڈز میں 3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دے رہے ہیں تاکہ فنڈز کے تنوع کو یقینی بنایا جا سکے۔ اب ہر مزدور اور اُس کے اہل خانہ کا ڈیٹا نادرا اور ای او بی آئی سے منسلک ہو کر ڈیجیٹائز ہوگا۔

وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔ گزشتہ مالی سال میں کیے گئے فلاحی اقدامات نے مزدور طبقے کو براہ راست فائدہ پہنچایا ہے اور آئندہ بھی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے نئے اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 32ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق بھی کی گئی۔ محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد میں نشہ بحالی مراکز کا قیام، بورڈ ممبران کی فیس، قانونی مشیروں کی فیس میں اضافہ، اور دیگر انتظامی و ترقیاتی تجاویز زیر غور آئیں۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے لیے صحت کی سہولیات پر اخراجات کے لیے باقاعدہ معیار مقرر کیا جائے کیونکہ موجودہ نظام کے اخراجات کی کوئی حد مقرر نہیں۔ سندھ حکومت کی پالیسی کے تحت سب کے لیے یکساں ہیلتھ انشورنس کا نظام بنایا جائے گا۔

ساتھ ہی ساتھ چیئرمین اور سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ نے متفقہ فیصلے کے تحت ملازمین کے بچوں کی تعلیمی امداد پر ہدایت دی کہ بچوں کی فیس سے متعلق یکساں منصوبہ تیار کیا جائے تاکہ تمام ملازمین کے بچوں کو برابر اور آسان تعلیمی سہولت میسر ہو۔

موجودہ بجٹ میں اسکولوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ شامل کیا گیا، ہر سال بچوں کو دو مرتبہ یونیفارم دیے جائیں گے۔ تمام تعلیمی اداروں کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب فلیٹس کے بجائے ورکرز کے لیے مکمل سولرائزڈ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ ہاؤس لون اور کار لون ایک بار جبکہ بائیک لون دو بار حاصل کیے جا سکیں گے شرط یہ ہے کہ پہلے یہ سہولت استعمال نہ کی ہو جبکہ ہر پہلو ڈیجیٹلائزڈ ہوگا۔

کمشنر سندھ ریونیو بورڈ نے انکشاف کیا کہ 53 برسوں میں ایف بی آر نے مزدوروں کے فنڈز کی مد میں مجموعی طور پر 350 ارب روپے جمع کیے جبکہ سندھ کو صرف 22.5 ارب روپے فراہم کیے گئے۔ ہم نے ڈیجیٹلائزیشن سے 87 بلین جمع کیے ہیں۔

اس اہم انکشاف پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو ارسال کیا گیا باضابطہ خط بھی اجلاس میں پیش کیا گیا جس میں اس غیر منصفانہ تقسیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ سندھ کے مزدوروں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

سیکریٹری رفیق قریشی نے جواب دِیا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد کے اجلاس میں یہ اعتراض اٹھا چکا ہوں کہ سندھ کے ساتھ باقی صوبوں کے مقابلے میں نا انصافی ہوتی آئی ہے، 2014-15 کے بعد سندھ کو کوئی فنڈ نہیں دیا گیا جبکہ باقی صوبوں کو بروقت فنڈز جاری ہوئے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران نے وزیر محنت اور سیکریٹری محنت کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگارہے ہیں، پانی کی چوری روکی جاسکے گی: مرتضیٰ وہاب
  • سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں توسیع
  • وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے تاریخی ورثے کی بحالی تک اہم اصلاحات کی منظوری
  • رانا ثنا اللہ کی زیرصدارت اجلاس ،سیاحت کے فروغ اور ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی بارے جائزہ لیاگیا
  • وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ،ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات بارے جائزہ لیا گیا
  • ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا، سندھ کابینہ کا فیصلہ
  • کم از کم تنخواہ میں اضافہ، صنعتی ورکرز کےلیے مفت گھروں کا اعلان
  • ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا: مراد علی شاہ
  • سندھ؛ ورکرز ویلفیئر بورڈ اجلاس میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ منظور
  • کراچی:موٹر سائیکل کی نئی نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ میں توسیع