نئے پوپ کی افتتاحی عبادت 18 مئی کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ویٹی کن نے اعلان کیا ہے کہ نئے منتخب شدہ پوپ لیو چودھویں کی باقاعدہ افتتاحی عبادت (اناؤگریشن ماس) اتوار 18 مئی کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں منعقد کی جائے گی۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے کارڈینل رابرٹ پریوسٹ کو گزشتہ روز 133 کارڈینلز کے اجلاس کے دوسرے نیا پوپ منتخب کیا گیا تھا۔
رابرٹ پریوسٹ نے نیا پوپ بننے کے بعد اپنے لیے لقب پوپ لیو (چودھویں) پسند کیا ہے اور اب انھیں اسی نام سے پکارا جائے گا۔
نئے پوپ بننے کے بعد روایت ہے کہ ایک خصوصی ’’افتتاحی عبادت‘‘ سے ان کے منصب کا باضابطہ آغاز کیا جاتا ہے۔
جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات، مذہبی رہنما اور زائرین شرکت کرتے ہیں۔
ویٹی کن کے مطابق نئے پوپ لیو (چودھویں) کی افتتاحی عبادت 18 مئی کو ویٹی کن کے مرکزی مقام سینٹ پیٹرز میں اسکوائر میں ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے پوپ اپنی پہلی عوامی ملاقات بدھ 21 مئی کو منعقد کریں گے، جہاں وہ عالمی برادری سے خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ نئے پوپ لیو (چودھویں) نے آج جمعہ کو ویٹی کن کے مشہور سسٹین چیپل میں عبادت کی قیادت بھی کی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افتتاحی عبادت ویٹی کن نئے پوپ مئی کو
پڑھیں:
پاکستان ہاکی ٹیم دورہ بنگلادیش کیلیے 8 نومبر کو روانہ ہوگی
پاکستان ہاکی ٹیم دورہ بنگلادیش کے لیے 8 نومبر کو روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کپتان عماد بٹ کی قیادت میں قومی ہاکی اسکواڈ لاہور سے ڈھاکا کی اڑان بھرے گا۔
ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہناہے کہ اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ ایک دو روز میں ختم کررہے ہیں تاکہ لڑکے اپنے گھروں کو جاسکیں۔
طاہر زمان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کے سامنے بنگلادیش کی ٹیم کوآسان نہیں لیں گے۔ پرانے میچز کو دیکھ کراپنی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمپ میں فٹنس میں بہتری لانے کے ساتھ پنالٹی کارنر، شوٹ آوٹس، دفاع، گول کیپنگ، کاؤنٹر اٹیک اور گول کرنے کی مہارت پر کام کیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ تمام لڑکے مکمل فٹ اور اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
طاہر زمان نے کہا کہ ہاکی پرو لیگ سے پہلے ہمارا اولین ہدف بنگلادیش کے خلاف سیریز جیت کر ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ پانا ہے۔ بنگلادیش کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد پرو ہاکی لیگ پر توجہ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈھاکا پہنچنے کے بعد دو دن ٹریننگ کریں گے۔ ایک دن آرام کے بعد پہلا میچ 13 نومبر کو ہوگا۔ دوسرا میچ 14 نومبر جبکہ تیسرا میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔