ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 50 ہزار 900روپے کا ہوگیا ۔
(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,543 روپے کمی کے بعد 302,383 روپے سے کم ہو کر 300,840 روپے ہوگئی اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 277,194 روپے سے کم ہو کر 275,780 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,417 اور 2,929 پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,343 ڈالر سے کم ہو کر 3,317 ڈالر ہو گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی قیمت روپے کمی فی تولہ
پڑھیں:
جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایکسچینج ایسوسی ایشن
اپنے ایک بیان میں ملک بوستان نے کہا کہ حکومت چاہے تو ترسیلات زر ماہانہ 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہو سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی موجودہ صورت حال پر اپنے بیان میں چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ملک بوستان نے کہا کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم رکھنے کیلئے گزشہ 2 سال میں 9 ارب ڈالر خریدے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں نے گزشتہ سال انٹربینک مارکیٹ کو 6 ارب ڈالر دیئے، حکومت چاہے تو ترسیلات زر ماہانہ 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہو سکتی ہیں، ڈالر کی اصل قیمت 250 روپے ہے، مگر آئی ایم ایف دباؤ اور ایکسپورٹرز کی وجہ سے مزید کم نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جلد ایکسچینج کمپنیوں کو پی آر آئی سسٹم سے منسلک کر دے گی، ایکسچینج کمپنیاں انٹربینک مارکیٹ کو یومیہ تقریباً 20 سے 25 کروڑ ڈالر ادا کر رہی ہیں۔