ایک سواور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی 2025ء بروز جمعرات کراچی اور سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔
(جاری ہے)
1500 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 18500روپے کے 1696انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ 100روپے والے بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام 1000 روپے کے 1199 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے والے لاکھ روپے روپے کے
پڑھیں:
پنجاب کے دفاتر میں ڈیجیٹل سسٹم رائج ،کروڑوں روپے کی بچت متوقع
پنجاب کی حکومت نے صوبے میں بڑا اقدام کرتے ہوئے دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم کرتے ہوئے تمام کارروائی ڈیجیٹل کردی ہے، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔
ترجمان چیف سیکریٹری پنجاب آفس نے بیان میں کہا کہ سول سیکریٹریٹ اور حکومت پنجاب کی تمام کاغذی کارروائی ڈیجیٹل کر دی گئی ہے، جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، اب سے تمام پیپر ورک ڈیجیٹل کیا جائے گا۔
ترجمان چیف سیکرٹری آفس نے بتایا کہ سول سیکریٹریٹ سےتمام ہارڈ کاپی فائلز ڈسپوز کر نے کے لیے جمع کر لی گئی ہیں اور تمام فائلز اور کاغذات ای فاس پر اپ لوڈ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ روایتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اسٹیشنری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، 80 فیصد سے زائد اسٹیشنری کا بجٹ ختم کر دیا جائے گا، کام کی رفتار تیز ہوگی اور کسی بھی دفتر میں فائل رکھنے کی صورت میں چیف سیکررٹری آفس کے لیے الرٹ جاری ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ ای فاس پر تمام فائلز ڈیجیٹلی اپ لوڈ ہوں گی جن کو ٹریک کیا جا سکے گا۔