پاکستان نے اپنے کن کن شہروں میں کتنے ڈرونز گرائے اور اس دوران کتنے پاکستانی شہید ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کی ڈرونز جنگ کا پاکستان نے بھر پور جواب دیتے ہوئے 77بھارتی ڈرونز گرائے اور پاکستان کی سرحد میں داخل ہونے والا ایک بھی بھارتی ڈرون واپس نہیں گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاک فضائی نگرانی اور دفاعی نظام کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں اب تک 77 بھارتی جاسوس ڈرونز مار گرائے جا چکے ہیں۔راولپنڈی میں تین، لاہور میں چھ ، چکوال میں تین، اٹک میں پانچ ، گوجرانوالہ میں چھ، بہاولپور میں پانچ، کراچی میں چار ، نارووال میں چھ، سیالکوٹ چار ، گجرات میں چار ، ننکانہ صاحب میں تین، شیخو پورہ میں تین،بہاولنگر تین، اوکاڑہ میں دو، کھاریاں میں تین، رینالہ خورد میں دو، بھمبر میں تین ، مظفر آباد میں دو، احمد پور شرقیہ میں ایک، حاجیرا میں دو ، حویلی میں دو ، لیپا میں دو اور چناری میں بھی دو بھارتی ڈرونز گرائے گئے۔اس دوران پانچ لوگ شہید ہوئے جن میں ایک اٹک، ایک راولپنڈی ،ایک ننکانہ صاحب ،ایک بہاولنگر اورایک کراچی میں شہید ہوا۔ان حملوں میں 22افرید زخمی ہوئے۔8 اور 9 مئی کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مختلف سیکٹرز بشمول لیپا، ہویلی، بھمبر، چناری اور حاجیرا میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی۔ پاک فوج نے دشمن کو فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔
ایران نے حادثاتی طور پر اپنے میزائل کے حساس ڈیٹا کو لیک کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں تین
پڑھیں:
پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت
فوٹو: اسکرین گریب/جیوسلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دیا جائے۔ ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
پاکستانی مندوب کا کہنا ہے کہ امن کی اپیلوں کو نظر انداز کیا گیا، پاکستان کے نائب وزیراعظم خطے میں امن کے لیے سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یو این چارٹر کے مطابق اصولی موقف اپنایا ہے۔