سٹرک بلاک کرنے کا مقدمہ، صنم جاوید کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی آٹھ فروری کو سٹرک بلاک کرنے اور احتجاج کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
اے ٹی سی کے جج عرفان حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
ملزمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزمہ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے