پاک فوج کے حملے میں راجوڑی میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مارا گیا، سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص کے تحت افواج پاکستان کی کامیاب کارروائی میں مقبوضہ کشمیر کے شہر راجوڑی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمارتھاپا مارا گیا۔ بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار دہشتگردوں کاسہولتکار اور کشمیری مسلمانوں کے لیےدہشت کی علامت تھا جب کہ راج کمار اعلیٰ فوجی بریفنگز میں بھی شامل ہوتا تھا۔
پاک بھارت کشیدگی: خیبر پختونخوا میں شہدا اور زخمیوں کے ورثا کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا: وزیردفاع
لندن: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے افغان طالبان ریجیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو فوجی آپریشن واحد حل ہوگا۔وزیردفاع نے واضح کیا ہے کہ اگر افغان سرحد پار سے دراندازی بند نہ ہوئی تو پاکستان اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے فوجی آپشن استعمال کرنے پر مجبور ہوگا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی اور حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں فوجی کارروائی آخری حل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔وزیردفاع نے بتایا کہ افغان طالبان حملے بند کرنے کی تحریری ضمانت دینے پر آمادہ نہیں، جبکہ بھارت کابل پر اثر و رسوخ رکھتا ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے پاکستان کو دہشت گردی میں الجھائے رکھے.تاہم مذاکرات میں پیش رفت کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اپنی سرحدی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔