پاک فوج کا بڑا وار؛ راجوڑی میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان نے بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے راجوڑی میں دہشت گردوں کے سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا کو ہلاک کردیا۔
یہ بڑی کارروائی پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ تھی، جو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کی گئی۔
ذرائع کے مطابق راج کمار تھاپا بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں کشمیری مسلمانوں کے خلاف سرگرم دہشتگردوں کا سہولت کار تھا۔ وہ ایک سرکاری عہدیدار ہونے کے باوجود دہشت گرد گروہوں سے خفیہ روابط رکھتا تھا۔
راجوڑی اور گردونواح میں کشمیری مسلمانوں کے لیے راج کمار خوف کی علامت بن چکا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ وہ ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کر کے بے گناہ شہریوں کو ہراساں اور لاپتا کرواتا رہا۔
بھارتی ایڈیشنل ڈی سی کے طور پر راج کمار کو اعلیٰ فوجی بریفنگز میں شامل ہونے کا اختیار حاصل تھا، جس سے وہ پاکستانی سرحدوں کے قریب دفاعی منصوبہ بندیوں سے بھی آگاہی حاصل کرتا رہا۔
پاکستانی افواج نے راجوڑی میں ایک مخصوص اور ٹارگٹڈ کارروائی کے ذریعے راج کمار کو ٹھکانے لگا دیا۔ کارروائی نہایت پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی اور دہشتگردی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا
یہ کارروائی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر ردعمل کا واضح پیغام ہے۔ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کی ہر چال کا نہ صرف جواب دے سکتا ہے، بلکہ اسے ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں بڑا آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 کا درابن خودکش دھماکہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ خوارج سرکاری افسران اور معصوم شہریوں کے اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی شریک رہے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ویب ڈیسک
شیخ یاسین