City 42:
2025-06-25@03:13:29 GMT

آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص ؛ دشمن کی کئی پوسٹیں تباہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

سٹی 42 ؛ آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے متعلق مزید اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی مزید کئی پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے۔ 

لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بہادر فوج کی جانب سے بھارتی فوج کومنہ توڑجواب دیے جارہے ہیں ۔ حال ہی میں سکیورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی  مزید متعدد پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاؤ گلی پوسٹ ، لیپہ سیکٹر میں  لعل جان پوسٹ، سلام آباد پوسٹ  اور سوکاجبرا پوسٹ تباہ کردی گئی ہے۔ بھارت کی جانب سےپاکستان کیخلاف جارحیت پرپاک فوج کا منہ توڑجواب جاری ہے ۔ 

مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: دشمن کی

پڑھیں:

جنگ بندی کے باوجود ایرانی افواج ہائی الرٹ

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج عظیم ایرانی قوم کو یقین دلاتی ہیں کہ وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج دشمن کے الفاظ پر کوئی اعتماد نہیں، اور ان کی انگلیاں ہمیشہ ٹریگر پر رہتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج جنگ بندی کے بعد بھی دشمن کے کسی بھی اقدام کا جواب دینے کے لیے الرٹ رہیں گی۔ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں پر جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق مؤقف پیش کیا۔ بیان کے مطابق ایرانی عوام کی یکجہتی اور ہوشیار رہنے نے ملک کی مسلح افواج کی ثابت قدمی اور ان کی حیرت انگیز قوت کو 12 دن کی اسٹریٹجک جنگ کے دوران مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا اور جارحیت کے اقدامات کا بروقت اور مناسب جواب دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی قوم کے گہرے اور بامعنی اقدامات، مسلح افواج کے عزم اور رہبرِ انقلاب اسلامی کی دانشمندی کے باعث دشمن کو اپنی ناکامی تسلیم کرنے اور یکطرفہ طور پر جارحیت ختم کرنے پر مجبور ہونا پڑا، اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی دلیر مسلح افواج نے رہبرِ انقلاب اسلامی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دشمنوں کے حملوں (جن میں قطر میں امریکی العدید ایئربیس پر جوابی حملہ بھی شامل ہے) کا تباہ کن جواب دیا۔ بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج عظیم ایرانی قوم کو یقین دلاتی ہیں کہ وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج دشمن کے الفاظ پر کوئی اعتماد نہیں، اور ان کی انگلیاں ہمیشہ ٹریگر پر رہتی ہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کے باوجود ایرانی افواج ہائی الرٹ
  • اورکزئی‘دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ‘ایف سی جوان شہید
  • مشرق وسطیٰ کشیدگی: پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا
  • پی آئی اے نے قطر، کویت، بحرین اور دبئی کیلئے فضائی آپریشن منسوخ کر دیا
  • اورکزئی، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، اہلکار شہید
  • معروف پاکستانی اداکارہ کا حجاب لینے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا کہا؟
  • امریکا کو سنگین نتائج کے حامل طاقتور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج
  • ایران اسرائیل کشیدگی: کیا جنگی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے؟
  • بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ خواتین کو پیسے جاری، پتہ اور رابطہ نمبر نہ ہونے کا انکشاف
  • امریکہ کے ایران پر حملے: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی جانب سے محتاط ردعمل