افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دشمن کو دن کے اُجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا گیا، آپریشن بنیان المرصوص پر قوم جری افواجِ پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا، آپریشن بنيان المرصوص قومی غیرت، وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر اپنی برتری منوائی، دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں۔
یاد رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کردیا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب کہا کہ
پڑھیں:
عوام جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے خبردار رہیں: مریم اورنگزیب
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور درست معلومات کے لیے صرف پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں اور صرف آئی ایس پی آر، سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔ سوشل میڈیا پر بھارت کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے بے شمار جعلی پوسٹ اور فیک ویڈیوز زیر گردش ہیں، لہٰذا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلط، بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے۔ مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے پبلک ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں۔