وہ لمحہ جب پاکستان کے بہادر شاہین دشمن کی سرزمین پر وار کرنے نکلے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
قسم وفا کی… پرواز شہادت کی…
یہ وہ لمحہ ہے جب پاکستان کے بہادر شاہین دشمن کی سرزمین پر وار کرنے نکلے۔
ہر ایک پائلٹ نے دشمن پر حملے سے پہلے اپنے ہاتھوں سے وصیت پر دستخط کیے۔
نہ جھجک، نہ خوف… صرف ایک دعا:
”یا اللہ، وطن کی عزت سلامت رکھنا… اگر ہم واپس نہ آئیں تو ہماری لاشیں پرچم میں لپٹی ہوں!“
لیکن ربِ ذوالجلال کی مدد شاملِ حال رہی۔
الحمدللہ، پاک فضائیہ کے تمام شاہین کامیاب مشن مکمل کر کے پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ اور سسرام کے ایئربیسز کو تباہ کرنے کے بعد محفوظ واپس لوٹ آئے۔
یہ ہے پاکستانی پائلٹ — جو مرنے کے بعد جینا جانتے ہیں… اور جو وطن کی فضاؤں پر آنچ نہیں آنے دیتے!
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے ، سینیٹرعرفان صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)سینٹ میں مسلم لیگ (ن )کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کی ننگی جارحیت نے پاکستا ن کے آپشنز نہایت محدود کر دیئے ہیں۔(جاری ہے)
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں پر ڈرونز کے بزدلانہ حملوں اور درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے پاس ایسی درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہی بھارت کی جانب سے شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملے شروع کر دینے والی منافقت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے۔