کوئی ہمیں چیلنج کرے تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں، وزیراعظم کا قوم سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی ہمیں چیلنج کرے تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دشمن پر غالب آجاتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ میں آج پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے دنیا پر یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستانی ایک خوددار، باوقار اور غیرت مند قومی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کا آغاز قرآن پاک کی آیت سے شروع کیا، جس کا ترجمہ ہے کہ ’اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں جیسے کہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔‘
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا وقار اور خودداری ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، کوئی ہمیں چیلینج کرے تو ہم اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دشمن پر غالب آتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے
پڑھیں:
بھارت کو پاکستان پر حملے کا جواب ملے گا، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے: وزیراعظم
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کے لئے تیار ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں، پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لئے پ±رعزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
پاک بھارت کشیدگی، عسکری الیون سمیت چند دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیز کو خالی کروانے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی
مزید :