بھارت نے دادا گیری بنائی ہوئی تھی اب پاکستان نے اس کی بولتی بند کردی،شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاہے کہ بھارت نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ داداگیری بنائی ہوئی تھی پاکستان نے اس کی بولتی بند کردی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے کل کی رات بھارت کو واضح کردیا کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے، ہم پاکستان اور اسلام کیلئے زندہ ہیں اور اسی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں گے۔
سابق وزیر نے کہا کہ ’بھارت میں جس طرح، مسلمانوں، سکھوں اور یہودیوں کی زندگی کو اذیت بناریا جارہا ہے، پاکستان کی 25 کروڑ عوام بھارت کو ایک ایسا سبق سکھا کر جائے گی جو نسل در نسل یاد رکھا جائے گا، 3 روز سے سپر پاور ز صلح کی باتیں کررہی تھیں لیکن گزشتہ رات پاک فوج نے اپنا کام دکھاکر دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔(جاری ہے)
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر ہمیں سرحد پر بھی جانا پڑا تو یہ ہماری قوم کیلئے ایک اعزاز ہوگا، ہم جئیں تو غازی ہیں مریں تو شہید ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مجھے بھی شہادت کا موقع ضائع نہ کرنے کی توفیق دے، ضرورت پڑی تو خود بارڈر پر جاکر اپنے کشمیری اور مسلمان بھائیوں کیلئے لڑوں گا۔
بھارت کے رافیل طیاروں کی تباہی پر انہوں نے کہا کہ’پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے جب بن رہے تھے تو میں 2 مرتبہ اس کو دیکھنے گیا تھا، ڈاکٹر عبد القدیر خان میرے دوست اور بھائی تھے اور ہم نے اس وقت جب میں بہت سے دیگر معاملات بھی دیکھ رہا تھا جے ایف 17 بنائے اور جے ایف 17 کے آگے رافیل جیسے طیارے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہیں‘۔سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ہزاروں لوگ جیلوں میں ہے، اب ساری جیلوں کو کھول دینا چاہیے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ
پڑھیں:
تہاڑ جیل میں کشمیری لیڈر و رکن پارلیمنٹ انجینیئر عبدالرشید پر حملہ
ذرائع نے بتایا کہ 2019ء سے تہاڑ جیل میں بند رکن پارلیمنٹ پر کچھ قیدیوں نے مبینہ طور پر حملہ کیا تھا اور اس جھگڑے کے دوران انہیں معمولی چوٹ آئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام نے جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنما اور بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید کو جو دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں جیل میں بند ہیں، جیل نمبر 3 سے جیل نمبر ایک میں منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریباً دو ماہ قبل مبینہ طور پر ان پر حملہ کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایسا کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی حکومت کے ایک اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ انجینیئر رشید کو تہاڑ کی سب سے پرانی جیل نمبر ایک میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں تنہا وارڈ نمبر 9 کے ایک الگ سیل میں رکھا گیا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ جیل مینوئل کے مطابق ایک قیدی تنہا یا ایک سیل میں دو دیگر قیدیوں کے ساتھ رہ سکتا ہے۔
تہاڑ کے ایک ذریعے کے مطابق انجینیئر رشید کی جیل نمبر 3 سے جیل نمبر ایک میں منتقلی مبینہ حملے کے بعد رشید کی سکیورٹی کا تجزیہ کرنے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ 2019ء سے تہاڑ جیل میں بند رکن پارلیمنٹ پر کچھ قیدیوں نے مبینہ طور پر حملہ کیا تھا اور اس جھگڑے کے دوران انہیں معمولی چوٹ آئی تھی۔ رکن پارلیمنٹ نے ستمبر میں اپنے وکیل جاوید حبی کے ساتھ ایک قانونی ملاقات کے دوران جیل میں اپنے اوپر ہوئے حملہ کے بارے میں بتایا تھا۔ حکام نے بتایا کہ حملہ کے بعد انجینیئر رشید کے وارڈ کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے باقاعدہ جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انجینیئر رشید کو اسی سیل میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو رکھا گیا تھا۔
عوامی اتحاد پارٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ حلقہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید کو مبینہ حملہ کے واقعے کے بعد سنگین سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوسرے بلاک میں منتقل کیا گیا۔ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ انجینیئر رشید، جو تہاڑ جیل میں قید ہیں، پر مبینہ طور پر کچھ قیدیوں نے معمول کی بات چیت کے دوران حملہ کیا۔ پارٹی نے تشویش اظہار کیا ہے اور مبینہ حملہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انجینیئر رشید حراست میں رہتے ہوئے 2024ء کے پارلیمانی انتخابات میں بارہمولہ سے آزاد رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔