عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ  داداگیری بنائی ہوئی تھی پاکستان نے اس کی بولتی بند کردی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے کل کی رات بھارت کو واضح کردیا کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے، ہم پاکستان اور  اسلام کیلئے زندہ ہیں اور اسی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں گے۔سابق وزیر نے کہا کہ ’بھارت میں جس طرح، مسلمانوں، سکھوں اور  یہودیوں کی زندگی کو  اذیت بناریا جارہا ہے، پاکستان کی 25 کروڑ عوام بھارت کو ایک ایسا سبق سکھا کر جائے گی جو نسل در نسل یاد رکھا جائے گا، 3 روز سے سپر پاور ز صلح کی باتیں کررہی تھیں لیکن گزشتہ رات پاک فوج  نے اپنا کام دکھاکر  دشمن کے دانت کھٹے کردیے‘۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر ہمیں سرحد پر بھی جانا پڑا تو یہ ہماری قوم کیلئے ایک اعزاز ہوگا، ہم جئیں تو غازی ہیں مریں تو شہید ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مجھے بھی شہادت کا موقع ضائع نہ کرنے کی توفیق  دے، ضرورت پڑی تو خود بارڈر  پر جاکر اپنے  کشمیری اور مسلمان بھائیوں کیلئے لڑوں گا ‘۔بھارت کے رافیل طیاروں کی تباہی پر انہوں نے کہا کہ’پاکستان کے جے ایف 17  تھنڈر طیارے  جب بن رہے تھے تو میں 2 مرتبہ اس کو دیکھنے گیا تھا، ڈاکٹر عبد القدیر  خان میرے دوست اور بھائی تھے اور ہم نے اس وقت جب میں بہت سے دیگر معاملات بھی دیکھ رہا تھا جے ایف 17   بنائے اور آج جے ایف  17 کے آگے رافیل جیسے طیارے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہیں‘۔سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ہزاروں لوگ جیلوں میں ہے، اب  ساری جیلوں کو کھول دینا چاہیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

تین ماہ کے لئے نیپرا نے فی یونٹ 1روپے89پیسے بجلی سستی کردی۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی تین ماہ کیلئے ایک روپے 89 پیسے سستی کردی، تین ماہ تک ہر مہینے 1 روپے 89 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔  نیپرا فیصلے کے مطابق بجلی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے سستی کی گئی ہے۔  یہ ریلیف گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں فراہم کیا گیا ہے، صارفین کو یہ ریلیف اگست، ستمبر اور اکتوبر میں فراہم ہوگا جس سے مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ روپے کا صارفین کو فائدہ ہوگا۔نیپرا نے فیصلے کا حتمی نوٹی فکیشن وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ نیپرا نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 78 پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔صارفین کو جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف اگست کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • انجینئر رشید کے حامیوں کا سرینگر میں احتجاج، رہائی کا مطالبہ
  • پیغامِ ماضی پاکستان: ہم سب کا پاکستان
  • حکومت پاکستان نے غزہ کیلئے 200ٹن امدادی سامان کی 18ویں کھیپ روانہ کردی
  • واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج
  • تین ماہ کے لئے نیپرا نے فی یونٹ 1روپے89پیسے بجلی سستی کردی۔
  • بڑھتی آبادی کے مسائل، صوبوں سے ملکر قومی پالیسی بنائی جائے: وزیراعظم، کمیٹی بنانے کی ہدایت
  • نیپرا نے 3 ماہ کیلئے بجلی سستی کردی
  • تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے؛ وزیراعظم
  • بڑھتی آبادی اور اسکے مسائل سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے مل کر قومی پالیسی بنائی جائے، وزیراعظم
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی