جنگ میں معصوم لوگ ہی مارے جاتے ہیں، کپل سبل
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے سمجھوتے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے جمعہ کی شب جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان اور گجرات کے 26 مقامات پر ڈرون حملوں کے بعد ہندوستان سخت پریشانی میں مبتلاء ہوگیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب کے فیروز پور میں ایک مسلح ڈرون حملے میں تین شہری زخمی ہوئے۔ ہفتہ کی صبح جموں و کشمیر کے کئی شہروں بشمول سری نگر، جموں، راجوری، ادھم پور میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ پاکستانی شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ بھارت کے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے سمجھوتے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کا استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ہونی چاہیئے تھی کیونکہ جو عام معصوم لوگ ہیں، وہی مارے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سمجھنا چاہیئے کہ اس کی وجہ کیا تھی، ہمارے 26 شہریوں کو بے رحمی سے مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ہوئی، اچھی بات ہے لیکن آگے ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام،2خوارج مارے گئے
حملہ اور دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش کی
چوکس سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایس پی آر
جنوبی وزیرستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام بنا دیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ اور دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش کی۔چوکس سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادری سے کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 دہشت گرد کالج کے ایڈمن بلاک میں محصور ہیں جس کیلئے کلیٔرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد افغانستان میں موجود اپنے آقاؤں سے رابطے میں ہیں۔کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحے کو دہرانے کی مذموم کوشش تھی۔دہشت گردوں کا مقصد سابقہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی طالبان رجیم کے دعوؤں کی نفی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کو افغانستان میں موجود دہشت گردوں اور ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کا حق ہے۔”عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان سے دہشت گردی کی جڑیں اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد ہیں