دو ایٹمی طاقتیں تباہ کن جنگ کے دہانے پر کھڑی ہیں، التجا مفتی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پی ڈی پی خاتون لیڈر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرکے کشمیر میں خراب ہوتی صورتحال اور بھارت و پاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت و پاکستان کے درمیان صورتحال کافی کشیدہ ہے، اس درمیان پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے امن و امان کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرکے کشمیر میں خراب ہوتی صورتحال اور بھارت و پاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ التجا مفتی نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ سرینگر میں اس وقت مسلسل دھماکے ہو رہے ہیں، اس پاگل پن کا خاتمہ کب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتیں تباہ کن جنگ کے دہانے پر کھڑی ہیں، سمجھداری اور امن کی آوازیں ان لوگوں کے شور میں دب رہی ہیں جو اس تباہی اور تشدد کی ستائش کر رہے ہیں، امن کی امید کرنا آپ کو کم ہندوستانی نہیں بناتا، بلکہ یہی آپ کو انسان بناتا ہے۔
وہیں محبوبہ مفتی نے ایک پوسٹ کے ذریعہ ہندوستان کو قیادت کا کردار نبھانا چاہیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو جو دنیا کا سب سے بڑا جمہوریت، سب سے زیادہ عوامی آبادی والا ملک اور تیسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ اسے غیر مستحکم بین الاقوامی حمایت پر انحصار نہیں کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے ہندوستان کو ایشیاء میں اپنا قائدانہ کردار اپنانا چاہیئے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیئے۔ محبوبہ مفتی نے مزید لکھا کہ دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے۔ یہی وہ لمحہ ہے جب ہندوستان کو یہ دکھانا چاہیئے کہ اس کی اصلی طاقت نیوکلیئرہتھیاروں میں نہیں، بلکہ امن اور "سافٹ پاور" میں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہندوستان کو مفتی نے
پڑھیں:
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص ؛ دشمن کی کئی پوسٹیں تباہ
سٹی 42 ؛ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے متعلق مزید اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی مزید کئی پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے۔
لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بہادر فوج کی جانب سے بھارتی فوج کومنہ توڑجواب دیے جارہے ہیں ۔ حال ہی میں سکیورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی مزید متعدد پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاؤ گلی پوسٹ ، لیپہ سیکٹر میں لعل جان پوسٹ، سلام آباد پوسٹ اور سوکاجبرا پوسٹ تباہ کردی گئی ہے۔ بھارت کی جانب سےپاکستان کیخلاف جارحیت پرپاک فوج کا منہ توڑجواب جاری ہے ۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی