پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو دوبارہ بات کرینگے، وکرم مسری
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ساڑھے 3 بجے رابطہ ہوا، فون کال میں سیز فائر پر رضامندی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے کے بارے میں بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے آگاہ کیا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ساڑھے 3 بجے رابطہ ہوا، فون کال میں سیز فائر پر رضامندی ہوئی۔ فریقین نے سیز فائر کرنے پر رضامندی ظاہر کی، زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق ہوا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو دوبارہ بات کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکرٹری خارجہ ڈی جی ایم اوز
پڑھیں:
پاکستان نے بھارت میں ہاکی ایشیا کپ کھیلنے سے انکار ، بھارتی آفیشل کا دعویٰ
ٍہاکی انڈیا کے آفیشل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت کے معاملے پر بھارتی اخبار سے گفتگو میں ہاکی انڈیا کے آفیشل نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت سفر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ہاکی انڈیا کے آفیشل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بدھ کو ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے ایشیا کپ میں مقابلہ نہیں کر سکتے۔بھارتی اخبار سے گفتگو میں ہاکی انڈیا کے آفیشل نے بتایا کہ بھارتی حکومت پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے لیے رضا مند بھی تھی۔ہاکی انڈیا کے آفیشل نے جولائی کے آخر میں پاکستان ٹیم کے ویزے اپلائی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔آفیشل کا گفتگو میں کہنا تھا کہ اب ہم نے بنگلہ دیش کو شرکت کا دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے نومبر دسمبر میں بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی شرکت غیر یقینی ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کے شہر راج گیر میں شیڈولڈ ہے۔