پاکستان کیساتھ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا؛ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ممکن ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے پر زمین، فضائی اور بحری حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے جنگ بندی پر اتفاق کے بعد مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 35 منٹ سے سیز فائر کا آغاز ہوگیا۔
انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سیز فائر دونوں ممالک کے لیے سود مند ثابت ہوگئی۔ کبھی جارحیت میں پہل نہیں کی۔
وکرم مصری نے کہا کہ سیزفائر کے اعلان کے بعد ہی ملک بھر میں فضائی آپریشن کا بحال کردیا گیا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ رات بھر کی گفت و شنید کے بعد پاکستان اور بھارت امریکی ثالثی میں سیز فائر پر متفق ہوگئے۔
قبل ازیں امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے بھی بتایا تھا سیز فائر کے لیے پاکستان اور بھارت کی قیادت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے پاکستان اور سیز فائر کے بعد
پڑھیں:
پاکستان نے ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام مسترد کردیا
پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات مسترد کر دیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، یہ معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا، پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کیلئے 2400 سے زائد ویزے جاری کیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 1932 یاتری چار نومبر کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، بھارتی حکام نے تقریباً 300 ویزا ہولڈرز کو سرحد پار کرنے سے روکا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی امیگریشن کا عمل مکمل طور پر منظم، شفاف اور بلا رکاوٹ رہا، چند افراد کے کاغذات نامکمل تھے جنہیں واپس جانے کا کہا گیا۔
ترجمان کے مطابق داخلے سے انکار مذہبی بنیادوں پر نہیں کیا گیا، پاکستان ہمیشہ تمام مذاہب کے یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے خود مختار حق کے مطابق انتظامی بنیادوں پر کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ معاملے کو مذہبی یا سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے، بھارتی حکومت اور میڈیا کا متعصبانہ رویہ قابل افسوس ہے۔