بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت پہلگام حملےکے بعد آپریشن سندور اور جنگ بندی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اپوزیشن کی درخواست ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں۔

انہوں نے لکھا کہ عوام کے نمائندوں کا پہلگام حملے، آپریشن سندور اور ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرنا بہت ضروری ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کے مشترکہ عزم کے اظہارکا ایک موقع ہوگا، مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم اس مطالبے پر سنجیدگی سے اور فوری غور کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ٹی آئی سندھ کی بھارت کے خلاف ریلیاں، عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ

ننگرپارکر میں ہندو برادری کی جانب سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب تک سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں ہوتا، یہ قوم جنگ بندی قبول نہیں کرے گی یہ قوم مودی کی دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں ہم پاکستان کے پانی کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بھارت کے جارحانہ اقدامات، دہشت گرد نریندر مودی اور اس کی بزدل فوج کی پاکستان مخالف کارروائیوں کے خلاف سندھ بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان ریلیوں کا مقصد پاکستانی قوم اور اقلیتوں کے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور اظہار تھا۔ریلیوں کا انعقاد پاک بھارت سرحدی علاقے ننگرپارکر سے لے کر بدین، ماتلی، حیدرآباد، کراچی، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے بیشتر شہروں میں کیا گیا۔ تمام ریلیاں "پاکستان زندہ باد" اور "عمران خان پائندہ باد" کے عنوان سے منعقد ہوئیں، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خصوصاً ضلع تھرپارکار کے علاقے ننگرپارکر کے پاک بھارت بارڈر زیرو پوائنٹ کے قریب واقع گاؤں وئیل ویراواہ میں ہندو برادری کی جانب سے ریلی نکالی گئی، جس میں اقلیتوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور دہشت گرد مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ننگرپارکر میں اقلیتی برادری کی ریلی میں شرکت کرکے ریلی کی قیادت کی۔ ننگر پارکر ریلی میں پی ٹی آئی کے دیگر مرکزی اور علاقائی رہنما بھی شریک تھے، جن میں مرکزی رہنما حاجی نثار آرائیں، آفتاب قریشی، راجہ عبدالحق، امین اللہ موسی خیل، فرخ خان، صدیقی خاصخیلی، خلیفہ حیات درس سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ اقلیتی رہنماؤں میں پھلاج کولہی، ڈاکٹر جیپال چھابڑیا، ایڈووکیٹ بھگوانداس بھیل، اور مہرو کولہی و دیگر شریک ہوئے۔ریلی کے شرکا نے دہشت گرد نریندر مودی اور اس کی بزدل فوج کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم پاکستانی قوم اور اقلیتیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے متحد ہیں اور مودی کی دہشتگردی کا بھرپور جواب دیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ ہماری اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے، آج اقلیتوں نے بھارت کے بارڈر پر کھڑے ہوکر دشمن کو پیغام دیا ہے کہ ہم سب پاکستانی متحد اور ایک قوم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی ایک دہشت گرد ہے، اس کی بزدل فوج نے ہماری مساجد اور مدارس پر حملے کیے، ہمارے شاہینوں نے ان کے ایئرپورٹس اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر بھرپور جواب دیا ہے جن پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں ہوتا، یہ قوم جنگ بندی قبول نہیں کرے گی یہ قوم مودی کی دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں ہم پاکستان کے پانی کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمارے ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا ہے، وطن عزیز کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کے حقوق کی خاطر آج بھی جیل میں پابند سلاسل ہیں، مگر پوری قوم ان کی آواز پر متحد ہے، ہمارے کپتان عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت مرکزی قیادت اور ہزاروں کارکنان جیلوں میں بے گناہ قید ہیں، ہمارے ساتھ ظلم، ناانصافی اور زیادتی کی گئی ہے، اس کے باوجود ہم وطن کے دفاع کے لیے ایک قوم بن کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر عمران خان، مخدوم شاہ محمود حسین قریشی سمیت پی ٹی آئی کے رہنماں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج نے بھارت کے خلاف شاندار آپریشن، حملوں کی تفصیلات جاری کردیں
  • ’میرا سندور لوٹادو‘، گرفتار بھارتی اہلکار کی اہلیہ کا مودی سرکار سے مطالبہ
  • راہول گاندھی نے مودی پر سوالات کی بوچھاڑ کردی
  • جنگ بندی کے بعد کانگریس نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی مانگ کر دی
  • پی ٹی آئی سندھ کی بھارت کے خلاف ریلیاں، عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ
  • بھارتی اپوزیشن کا نریندر مودی سے پہلگام واقعے، آپریشن سندور پر پارلیمان میں جواب دینے کا مطالبہ
  • بھارتی اپوزیشن کامودی سے  آپریشن سندور پر پارلیمان میں جواب دینے کا مطالبہ
  • مودی حکومت کی جنگ بندی قبول کرتے ہی شرائط سے انحراف
  • اسرائیلی شہریوں کا ملک میں حکومت مخالف احتجاج، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ