کراچی فتح نہ کرسکے تو بھارتی انتہا پسند حیدرآباد کی کراچی بیکری پر چڑھ دوڑے
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں، بی جے پی کے ارکان نے مبینہ طور پر حیدرآباد دکن میں قائم کراچی بیکری کی ایک شاخ میں توڑ پھوڑ کی اور مالکان سے اس کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔
تلنگانہ پولیس پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے شمس آباد میں واقع کراچی بیکری کی شاخ پر احتجاج کے دوران پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں
آر جی آئی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کے بالاراجو نے کے مطابق بیکری کے کسی ملازم کو نقصان نہیں پہنچا۔ ’کوئی شدید نقصان نہیں ہوا، ہم واقعے کے چند منٹ بعد موقع پر موجود تھے اور سیاسی کارکنوں کو منتشر کر چکے تھے۔‘
Men calling themselves nationalists vandalising an Indian owned Karachi bakery in Hyderabad.
It's a 6-decade old Indian brand founded by founded by Khanchand Ramnani.
Poor Karachi bakery that has nothing to do with Pakistan becomes the victim of idiocy every single time. pic.twitter.com/XDkmtMnkgp
— Anusha Ravi Sood (@anusharavi10) May 11, 2025
یہ پہلا موقع نہیں جب کراچی بیکری کیخلاف احتجاج دیکھا گیا ہو، گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کے عروج پر مظاہرین کو بیکری کی بنجارہ ہلز برانچ میں ترنگا جھنڈا لگاتے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
حیدرآباد دکن کی اس کراچی بیکری کا نام پاکستان کے تجارتی شہر کراچی سے موسوم ہے، جسے ایک بھارتی ہندو خاندان چلاتا ہے، جو تقسیم ہند کے دوران حیدرآباد دکن ہجرت کرنے والوں کی اولاد ہیں، بیکری کی بنیاد 1953 میں حیدرآباد کے موزمجاہی مارکیٹ میں رکھی گئی تھی۔
بیکری مینیجر نے زور دے کر کہا ہم ایک ہندوستانی اسٹیبلشمنٹ ہیں، ہمیں پاکستانی نہیں کہا جا سکتا۔
مزید پڑھیں: کرتارپور راہداری پاک بھارت کشیدگی کے بعد بند کر دی گئی
کراچی بیکری کی دہلی، بنگلورو اور چنئی سمیت کئی شہروں میں شاخیں ہیں، صرف حیدرآباد میں بیکری کی 24 شاخیں ہیں، جس کے فروٹ کیک اور عثمانیہ بسکٹ ہیں۔
قبل ازیں بیکری کے مالکان راجیش اور ہریش رامنی نے اپنے ایک بیان میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد بھی بیکری میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے کن ممالک نے رابطے کیے؟
ہفتہ کے حملے کے بعد، آر جی آئی ایئرپورٹ پولیس نے مظاہرین کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 126 (2) اور 324 (4) کے تحت ان افراد کیخلاف غلط روک تھام اور املاک کو نقصان پہنچانے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
املاک ایئرپورٹ پولیس تلنگانہ حیدرآباد دکن کراچی بیکری ہاکستانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: املاک ایئرپورٹ پولیس تلنگانہ کراچی بیکری ہاکستان پاک بھارت کشیدگی کراچی بیکری کی کشیدگی کے
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی؛ شاہ رخ نے اپنی فرنچائز میں 2 پاکستانیوں کو شامل کرلیا
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے باوجود اپنی فرنچائز میں 2 پاکستانیوں کو شامل کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا ہے۔
شاہ رخ کی فرنچائز نے سی پی ایل کیلئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور عثمان طارق کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: فرنچائز پر منی لانڈرنگ کا الزام؛ آئی پی ایل کا مستقبل خطرے میں!
محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میچ میں لائٹس کیسے بند ہوئیں؟ وجہ پاکستان تھا!
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے آف اسپنر محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گراؤنڈز میں ڈیبیو کریں گے، انہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل جیتنے والی فرنچائز مالکان کا ٹیم فروخت کرنے پر غور، قمیت سامنے آگئی
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے کے سبب دنیا بھر میں کئی کرکٹ فرنچائزز کے مالک ہیں۔
ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیریبین پریمیئز لیگ کی مضبوط ٹیموں میں سے ایک ہے جس کے سبب یہ ٹیم 4 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔