پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
بھارت نے پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرلیا، جس کے بعد فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے۔
بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی نے گزشتہ روز صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں، اگر میں رافیل کے گرنے کا اعتراف کرلوں تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف
بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی کی جانب سے اس اعتراف کے بعد رافیل جہاز بنانے والی فرانسیسی کمپنی ’ڈاسو ایوی ایشن‘ کے شیئرز میں آج مزید 5.
پاک بھارت کشیدگی کے دوران گزشتہ 5 روز میں فرانسیسی کمپنی کے شیئرز کی قدر مجموعی طور پر 10.33 فیصد گرگئی ہے، جبکہ اسے پہلے 5 روز میں کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف شہروں پر حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے تھے، جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا تھا کہ رافیل ایک بہترین جنگی جہاز ہے، لیکن اصل بات پائلٹ کی مہارت ہے کہ وہ اسے کیسے اڑا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بہتر کون؟ رافیل یا جے 10، عالمی دفاعی اداروں نے جدید ہتھیاروں پر نظریں جما لیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی، ہم نے بھارت نے 6 جہاز مار گرائے جبکہ ہمارے کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر پاک بھارت کشیدگی پاک فضائیہ پاکستان بھارت جنگ پاکستانی افواج جنگی جہاز ڈونلڈ ٹرمپ رافیل شیئرز گر گئے فرانسیسی کمپنی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر پاک بھارت کشیدگی پاک فضائیہ پاکستان بھارت جنگ پاکستانی افواج جنگی جہاز ڈونلڈ ٹرمپ رافیل وی نیوز کمپنی کے شیئرز
پڑھیں:
پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، بلال اظہر کیانی
پاکستان اور امریکی حکام اس وقت ایک اہم تجارتی معاہدے کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، جس میں سرمایہ کاری کے امور بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے جنوبی ایشیا کے بڑے ممالک میں سب سے کم ٹیرف کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا نظرثانی شدہ ٹیرف ریٹ 19 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جو بھارت (25 فیصد)، بنگلہ دیش (20 فیصد)، ویتنام (20 فیصد) اور سری لنکا (20 فیصد) جیسے دیگر خطے کے ممالک سے کم ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بلومبرگ ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں اپنی برآمدات کے لیے بہتر ٹیرف ریٹس حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات پر آنے والے مہینوں میں مزید بات چیت ہوگی۔
پاکستان نے گزشتہ ماہ امریکا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس میں ابتدائی 29 فیصد کے بجائے 19 فیصد ٹیرف مقرر کیا گیا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ نئے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت عمل میں آیا۔
مزید پڑھیں: پاک امریکا اکنامک ڈپلومیسی: کیا پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت اپنی کھوئی ہوئی پہچان حاصل کر پائے گی؟
دونوں ممالک کے تعلقات میں حالیہ بہتری دیکھی گئی ہے، جس کی جھلک امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی نایاب ملاقات سے بھی ملتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے تعاون کرے گا اور اس شراکت داری کے لیے ایک آئل کمپنی کے انتخاب کے عمل میں ہے۔
یہ اعلان اسی دن سامنے آیا جب ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی، جو امریکی تجارتی شراکت داروں پر لگائے جانے والے سب سے زیادہ ٹیرف میں شامل ہے، جب تک بھارت روسی تیل اور ہتھیاروں کی خریداری بند نہیں کرتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر روس صدر پیوٹن یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے اقدامات نہ کریں تو روس پر مزید ٹیرف اور پابندیاں لگائی جائیں گی، جن کا نشانہ روس کے اتحادی بھی ہوں گے۔
علاوہ ازیں، بھارت کی برکس گروپ میں شمولیت پر بھی امریکی عدم اطمینان ظاہر کیا گیا ہے۔ تعلقات میں مزید کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے چین کے پہلے دورے کا اعلان ہوا، جو 7 سال بعد پہلا دورہ ہوگا۔ ٹرمپ نے پہلے بھی کہا تھا کہ ایک دن پاکستان بھارت کو تیل بیچے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا بلال اظہر کیانی پاکستان تجارتی تعلقات