پاکستانی فضائیہ کی جانب سے بھارت کے فرانسیسی ساختہ 4.5 جنریشن ڈاسو رافیل لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی خبر کے بعد چینی دفاعی کمپنی چنگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن (CAC) کے حصص میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔شینزن اسٹاک ایکسچینج (SZSE) میں درج CAC کے شیئرز ایک ہفتے کے اندر CNY 36 کے اضافے کے ساتھ 63 فیصد بڑھ گئے۔

 5 مئی سے مسلسل تیزی کے بعد، آج چنگدو کے حصص کی قیمت CNY 95.

86 پر پہنچ گئی، جو کہ ایک ہی دن میں CNY 16 یا 20 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔چنگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن، چین کی معروف دفاعی کمپنی ہے جو JF-17 تھنڈر اور J-10C لڑاکا طیارے بناتی ہے۔ پاکستان فضائیہ کی جانب سے بھارتی رافیل طیاروں کو مار گرانے میں مبینہ طور پر چینی ساختہ J-10C کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد عالمی سطح پر چینی دفاعی صنعت کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے CAC کے حصص میں نمایاں تیزی آئی ہے، جو مستقبل میں عالمی دفاعی معاہدوں میں چینی کمپنی کی پوزیشن کو مزید مضبوط کر سکتا ہے۔اس کے برعکس، رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ 9 مئی کو پیرس اسٹاک ایکسچینج میں ڈاسو کے حصص کی قیمت EUR 314.60 پر بند ہوئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 3.44 فیصد یا EUR 11.2 کم ہے۔یہ کمی بھارتی فضائیہ کے رافیل طیاروں کے نقصان کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہے، جو کہ رافیل کے عالمی معیار پر سوالات اٹھا رہی ہے۔اتوار کے روز بھارتی دفاعی حکام نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فضائی لڑائی کے دوران اثاثوں کے نقصان کا اعتراف کیا. جس میں رافیل طیارے بھی شامل تھے۔تاہم بھارتی وزارت دفاع نے تاحال ان نقصانات کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ وزارت کے بیان “نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں” کو عالمی سطح پر اس بات کی تصدیق سمجھا جا رہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان اٹھانا پڑا. جس میں جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چنگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن کے حصص میں اضافہ چینی دفاعی صنعت کی بڑھتی ہوئی ساکھ کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ ڈاسو ایوی ایشن کے نقصانات اس کی عالمی منڈی میں پوزیشن کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل قریب میں یہ صورتحال دونوں ممالک کے دفاعی معاہدوں اور عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحانات پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے حصص کے بعد

پڑھیں:

گوشت اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی دو سال کی بلند سطح پر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) عالمی سطح پر گوشت اور کھانے کا تیل مہنگا ہو جانے کے باعث گزشتہ ماہ دنیا بھر میں غذائی اجناس کی مجموعی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور عام استعمال ہونے والی خوراک کی قیمتوں کے اشاریے میں فروری 2023 کے بعد 130.1 درجے اضافہ دیکھا گیا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) کا یہ اشاریہ گوشت، دودھ، سبزیوں، پھلوں، دالوں اور چینی سمیت دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذائی اجناس کی قیمتوں میں ماہانہ تبدیلی کا پتا دیتا ہے۔

اس کی بدولت پالیسی سازوں اور غذائی صنعت کو ضروری اقدامات میں مدد ملتی ہے۔

'ایف اے او' کے مطابق، جولائی میں امریکہ اور چین میں بیف اور مٹن کی طلب اور درآمد میں اضافہ ہوا جس کے باعث گوشت کی قیمتیں 1.2 فیصد بڑھ گئیں اور 'ایف اے او' کے متعلقہ اشاریے میں 127.3 درجے اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

تاہم گوشت کی قیمتیں مارچ 2022 کی بلند ترین سطح کے مقابلے میں 18.8 فیصد کم رہیں جب یوکرین پر روس کا حملہ شروع ہونے سے گوشت سمیت متعدد اجناس مہنگی ہو گئی تھیں۔

گزشتہ ماہ گوشت کی قیمت جولائی 2024 کے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ رہی۔

کھانے کے تیل کی قیمت کے اشاریے میں جون کے مقابلے میں 1.7 فیصد یا 166.8 درجے اضافہ دیکھنے کو ملا۔

© Unsplash/Daniel Kraus رسد زیادہ طلب کم

عالمی سطح پر طلب میں اضافے اور مسابقتی قیمتوں میں بہتری آنے کےباعث پام آئل کی قیمتیں بھی بڑھیں جبکہ بحیرہ اسود کے خطے سے برآمد میں کمی آنے کے نتیجے میں سورج مکھی کا تیل بھی مہنگا ہو گیا۔

اپریل 2024 کے بعد پہلی مرتبہ ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ جولائی میں یہ فرق 0.1 فیصد یا 155.3 درجے رہا۔ ایف اے او کے مطابق، یہ کمی بالخصوص ایشیا میں دودھ کی وافر پیداوار اور اس کی طلب میں کمی کا نتیجہ تھی۔

چینی سستی

پنیر کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا جن کی ایشیا اور اس کے قریبی خطوں کے ممالک میں طلب بڑھتی رہی۔ یورپی ممالک میں برآمد کے لیے دستیاب پنیر کی کمی بھی اس کی قیمتیں بڑھنے کا ایک اہم سبب تھا۔

جولائی کے دوران اناج کی قیمتوں کے اشاریے میں 106.5 درجے یا 0.8 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ برازیل، انڈیا اور تھائی لینڈ میں گنے کی پیداوار میں اضافے کے باعث چینی 103.3 درجے یا 0.2 فیصد سستی رہی۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل گرڈ کمپنی نے یوز آف سسٹم چارجز میں اضافہ مانگ لیا
  • چینی تھنک ٹینک نے پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
  • چینی تھنک ٹینک نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا
  • مودی سرکار پر دھاندلی الزامات اور عالمی تنہائی، سیاسی اور اقتصادی مشکلات میں اضافہ
  • چین اور پاکستان کا دفاعی اور سکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لئے نہیں ہے، چینی ترجمان
  • گوشت اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی دو سال کی بلند سطح پر
  • برسوں عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کی روش نہ بدلی، پیرس کی پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار
  • عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی پرواز 20 گھنٹے تاخیر کا شکار، پاکستانی فرانس ایئر پورٹ پر پھنس گئے
  • ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی فیس میں 80 فیصد اضافہ
  • گوشت کی قیمتوں کا نیا عالمی ریکارڈ، چین اور امریکہ کی درآمدی طلب میں اضافہ