امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے رافیل طیاروں سے محرومی کو بھارت کے لیے بڑا دھچکا قرار دے دیا ہے۔

جریدے کے مطابق بھارتی فضائیہ بڑی جنگ کے لیے تیار نہیں تھی اور پاکستان کے مقابلے ان کی تیاری ناکافی تھی۔

نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاکستان بھارت کا ابتدائی فضائی حملہ روکنے میں کامیاب رہا اور پاک فضائیہ نے پہلے دن ہی بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف

جریدے نے کہا ہے کہ پاکستانی پائلٹ بہتر تربیت اور حقیقی جنگی تجربہ رکھتے ہیں  اور کشیدگی کے دوران پاکستان نے چین اور ترکیہ کے ساتھ اپنا تعاون بہتر کیا۔

نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بھارتی خارجہ پالیسی نے اسے عالمی حمایت سے محروم رکھا اور بھارت کے اتحادیوں، امریکا، جاپان اور روس نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بھارت کشیدگی پاک فضائیہ رافیل طیارہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی پاک فضائیہ رافیل طیارہ بھارت کے کے لیے

پڑھیں:

عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی

اسلام آباد:

عظیم فتح کے بعد عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی۔

بین الاقوامی جریدے ’’دی نیشنل انٹرسٹ‘‘ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔

بین الاقوانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا، رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کے لیے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سات مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی، امریکی جریدہ
  • پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی: امریکی جریدہ
  • 7 مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی: امریکی جریدہ
  • بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا
  • بھارت کی فوج پاکستان کیخلاف اتنی کمزور کیوں ثابت ہوئی؟ امریکی ملٹری جریدے کا اہم تجزیہ
  • عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی
  • بھارتی فوج پاکستان کے خلاف اتنی کمزور کیوں ثابت ہوئی؟
  • پاک فوج کی بھارت پر تاریخی برتری مسلمہ حقیقت ہے ، عالمی جریدہ دی نیشنل انٹرسٹ کا اعتراف
  • پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے، رافیل پائلٹ کی گفتگو بھی سنوا دی