24 بھارتی ایئرپورٹ مسلسل بند، طیارے ہٹا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
خوف یا خفیہ منصوبہ بندی، سیز فائر کے باوجود 24 بھارتی ایئرپورٹ مسلسل بند ہیں جبکہ 444 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور طیارے بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔
امرتسر، سری نگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور چندی گڑھ کی آج بھی تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
کاشان گڑھ، راجکوٹ ہیراسر ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن ساتویں روز بھی معطل ہے۔
24 ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال، تمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں۔
امرتسر ایئرپورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں تمام منسوخ، سیسنا طیارہ موجود ہے۔
7 دن سے بند سری نگر ایئرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہوئیں، کوئی طیارہ بھی موجود نہیں ہے۔
لداخ کے لیح کوشک ایئرپورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں، فلائٹ شیڈول کے مطابق جموں ایئر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہٹا لیے گئے ہیں۔
دھرمشالہ کی 14 پروازیں منسوخ، پنجاب سول ایوی ایشن کا ایک گلوبل رینجر جہاز موجود ہے، چندریگڑھ کی آج کی تمام 70 پروازیں منسوخ، گراؤنڈ پر 4 چھوٹے جہاز کھڑے ہیں۔
جودھ پور ایئرپورٹ کی 20 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، 505 جیٹ رینجر ایکس موجود ہے۔
راجکوٹ ہیراسر ایئرپورٹ 20 پروازیں آج بھی منسوخ، 7 دن سے کسی ایئر لائن کا کوئی جہاز نہیں اتر سکا ہے۔
گجرات کے بھوج ایئرپورٹ سے بھی 10 پروازیں منسوخ ہیں، کوئی جہاز بھی نہیں آسکا، کلو بونٹر 6 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، تمام منسوخ، ایئرپورٹ خالی ہے۔
جالندھر کے آدم پور ایئرپورٹ کی 2 پروازیں منسوخ ہیں، کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔
شملہ کی یومیہ 4 پروازیں آج بھی منسوخ، ایئرپورٹ پر 6 دن سے 1 طیارہ اور 1 ہیلی کاپٹر موجود ہے، لدھیانہ ایئرپورٹ کی آج کی 2 پروازیں منسوخ ہیں، اب کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔
بٹھنڈا ایئرپورٹ کی 4 سہارن پور کی پروازیں منسوخ اور وہاں 4 طیارے موجود ہیں۔
بیکانیر نال کی 4 پروازیں بند، 7 دن سے انڈین ایئر فورس کا لاک ہیڈ میریٹن سی 130 جے 30 ہر کولیس طیارہ موجود ہے۔
کشن گڑھ کی 10 پروازیں منسوخ، ایویانا ایوی ایشن اکیڈمی کے 6 پائپر آرچر طیارے 7 دن سے موجود ہیں۔
سکھر اور میرپور خاص کے قریبی بھارت کے جیسل میر ایئرپورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔
ہریانہ کے مہاراجہ اگرسین ایئرپورٹ سے آج کی 4 پروازیں منسوخ، کوئی طیارہ موجود نہیں، بٹھنڈا کی 4 پروازیں منسوخ، 7 دن سے فلائی بگ ایئر کا ایک وکنگ طیارہ موجود ہے۔
کاندھلا کی یومیہ کی 2 پروازیں آج بھی منسوخ، سپائس جیٹ ایئر کے طیارے کے گوا منتقل کردیا گیا۔
جام نگر کی 2، کیشود کی 4 پروازیں منسوخ، پور بندر، راج کوٹ ایئرپورٹ پر کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کوئی طیارہ موجود نہیں ہے پروازیں منسوخ ہیں کی 4 پروازیں ایئرپورٹ سے ایئرپورٹ کی موجود ہے آج بھی
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔