پاک بھارت جنگ کے دوران حرا مانی ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں، جذباتی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی کی ابوظبی ایئرپورٹ سے جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حرا مانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس جانے کے تجربے اور جنگی صورتحال پر اپنے جذبات کا اظہار کرتی نظر آئیں۔
اداکارہ کے مطابق، وہ اُس وقت شدید پریشانی کا شکار ہو گئیں جب پاکستان کی فضائی حدود بند ہو گئی تھیں، اور انہیں محسوس ہوا کہ وہ شاید اپنے بچوں سے دوبارہ نہ مل سکیں۔
ویڈیو میں حرا مانی نے کہا کہ ان کا مقصد صرف اپنے دل کی بات اُن پاکستانیوں سے بانٹنا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو جنگ کے باعث کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنگ نہیں چاہتیں اور دعا گو ہیں کہ سب کو صبر ملے اور پاکستان پر امن قائم رہے۔
https://www.instagram.com/p/DJe1sPyT7hW/
حرا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’جب پرسوں میں ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئی تھی مجھے لگ رہا تھا میں کبھی بھی اپنے بچوں کو نہیں مل پاؤں گی پاکستان کی ایئر اسپیس بند ہو گئی تھی، ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم بچوں والے لوگ ہیں‘۔
اداکارہ نے اپنے پیغام کے اختتام پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگایا اور تمام متاثرہ خاندانوں کے لیے ہمدردی اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر حرا مانی کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین اداکارہ سے ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔