وزیراعظم شہبازشریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کی) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کی) کی تحلیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔
(جاری ہے)
وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ تاریخی پیشرفت ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترک قوم نے استحکام کی راہ اپنائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیے مصالحت، اتحاد اور استحکام کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔شہباز شریف نے بتایا کہ ترکیے کا پی کے کے عسکریت پسند گروپ چار دہائیوں سے ترکیے کی ریاست کے خلاف برسرِ پیکار تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پٴْرعزم ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی ملاقات
فوٹو پی آئی ڈیوزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، عطاء اللّٰہ تارڑ، رانا مبشر اقبال اور رانا ثناء اللّٰہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر عبدالرحمٰن کانجو، سائرہ افضل تارڑ، احمد خان بھی موجود تھے۔
سابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔
وزیر ِاعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلیفون پر تعزیت کی۔
بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ آصفہ بھٹو اور شیری رحمٰن بھی تعزیت کے لیے آئی تھیں۔