آپریشن بنیان مرصوص کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ،ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کابنیان مرصوص آپریشن کامیابی سےمکمل ہو چکا ہے ، آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا حصہ تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6سے10مئی تک آپریشن بنیان مرصوص کا حصہ تھے، 22اپریل سے10مئی تک آپریشن کومعرکہ حق کا نام دیاگیا، افواج پاکستان نےبھارتی جارحیت کیخلاف بدلہ لینےکاوعدہ پورا کیا، بھارتی فوج نے خواتین اوربچوں سمیت شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارت کے بزدلانہ حملے میں خواتین اوربچوں سمیت سویلین شہید ہوئے، مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت پرشکرگزار ہیں، ملکی خودمختاری کوخطرہ لاحق ہواتوجوابی ردعمل جامع اورفیصلہ کن ہوگا، مسلح افواج پاکستانی قوم کی جرات اوربہادری کوسلام پیش کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مسلح افواج بہادر پاکستانی قوم کی تہہ دل سے تعریف اور شکریہ ادا کرتی ہیں، عوام کی غیر متزلزل اخلاقی طاقت، عزم ،تعاون اور دعائیں ہمارے ساتھ رہیں، یہ حمایت درحقیقت پاکستان کی مسلح افواج کے لیے سب سے زیادہ طاقتور قوت تھی، ہم خاص طور پر پاکستان کے نوجوانوں کے مقروض ہیں، نوجوان ملک کے سائبر اور انفارمیشن وارئرز کے طور پر صف اول کے سپاہی بنے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مسلح افواج
پڑھیں:
سپین کے وزیر اعظم کا فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ایک سنگِ میل کی نشاندہی کرتی ہے لیکن یہ اختتام نہیں بلکہ صرف آغاز ہے.(جاری ہے)
اقوام متحدہ میں فرانس اور سعودی عرب کی سربراہی میں کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاست فلسطین کی اس تنظیم میں شمولیت کا عمل دوسری ریاستوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے‘ا ہمیں ظلم و بربریت کو روکنے اور امن کو ممکن بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں. ہسپانوی وزیراعظم غزہ میں اسرائیل کے تباہ کن حملوں کے سخت ترین ناقدین میں سے ایک ہیں آئرلینڈ اور ناروے کے ساتھ سپین نے پہلے ہی مئی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا تھا انہوں نے سپین کی ویولٹا سائیکلنگ ریس میں خلل پیدا کرنے والے فلسطینی حامی مظاہرین کی تعریف کی جس کے بعد اسرائیلی وزیرخارجہ گیڈون سار نے حال ہی میں سانچیز کو ”یہود مخالف” اور جھوٹا قرار دیا سانچیز پر اس زبانی حملے کے بعد سپین نے میڈرڈ میں اسرائیل کے اعلیٰ سفارت کار کو طلب کیاتھا.