آپریشن ’بنیان مرصوم‘ کی کامیابی، قوم کا افواج پاکستان سے والہانہ اور جذباتی اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاک فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف بھرپور کارروائی پر قوم نے افواج پاکستان سے والہانہ اور جذباتی اظہار یکجہتی کیا ہے۔
10 مئی کو آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کے ذریعے پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کے خلاف جنگ میں مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟
پاکستان کی مسلح افواج کے منہ توڑ جواب نے دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستان پر میلی نظر رکھنے والے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔
’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا، پاک فوج نے واضح کردیا کہ ملکی سالمیت سے کھیلنے والوں کو فوری اور شدید کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عوام نے افواجِ پاکستان کی بے مثال بہادری اور جوابی کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان کو قوم کا سلام جنہوں نے بہادری اور عزم سے مادرِ وطن کا دفاع کیا، ہم نے دشمن کو دکھا دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔
عوام نے کہاکہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے، ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے، افواجِ پاکستان کی عظمت کو سلام ہے، وطن کے دفاع کے لیے ہم ہر پل ان کے ساتھ ہیں۔
عوام نے مزید کہاکہ افواج پاکستان نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا، قوم اُن کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ جب قوم سو رہی تھی تو ہماری افواج بری، بحری اور فضائی محاذوں پر ملک کا دفاع کر رہی تھیں۔
عوام نے کہاکہ ہم شکر گزار ہیں کہ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے ملک کو فتح دلوائی، افواجِ پاکستان نے ازلی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جراتمندانہ جواب نے دنیا میں اس کا وقار مزید بلند کر دیا، مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا کر حملہ کیا، مگر الٹا اپنی ساکھ کو دنیا بھر میں خاک میں ملا دیا۔
یہ بھی پڑھیں ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر وائرل، لوگ انہیں زیادہ کیوں پسند کررہے ہیں؟
دفاعی ماہرین کے مطابق آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کی کامیابی نے جہاں دنیا کو حیران کیا وہاں بھارتی حکومت کی نیندیں بھی حرام کردیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن بنیان مرصوص بھارت کو جواب پاک فضائیہ پاک فوج خراج تحسین قوم کا اظہار یکجہتی مودی سرکار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص بھارت کو جواب پاک فضائیہ پاک فوج قوم کا اظہار یکجہتی مودی سرکار وی نیوز پاک فوج عوام نے
پڑھیں:
سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
کراچی:سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔
ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام روشن کیا۔
لیاری فٹبال اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن نے کہا کہ حکومت سندھ اور صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر سنگا کپ 2025 میں سلور میڈلز حاصل کرنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے مکمل سرپرستی، مالی معاونت فراہم کریں تاکہ یہ نوجوان آئندہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم مزید بلند کر سکیں۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما سفیان دلاور، سید جواد شعیب، جان محمد بلوچ، زوہیب حسین بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ سنگاپور میں منعقدہ سنگا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر16 ایونٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے رنر اپ کی حیثیت سے پاکستان کے لیے سلور میڈل حاصل کیا تھا، ٹورنامنٹ میں انڈر8، انڈر10، انڈر12، انڈر14 اورانڈر16 کے ایونٹس میں 13 ممالک کی 160 ٹیموں نے شرکت کی جبکہ 15 ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے تھے۔