ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور میں پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سیمینار سے خطاب میں علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ آپریشن کا نام ’’بنیان مرصوص‘‘ غزوہ احد میں جب کفار و مشرکین نے رسول اللہ ﷺ کو شہید کرنا چاہا اور شیر خدا علی علیہ السلام نے اپنی ذوالفقار حیدری کے ذریعے مسلمانوں کی عارضی شکست کو فتح میں بدل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور کے زیراہتمام دفاع پاکستان اور تحفظ مملکت خداداد پاکستان کیلئے افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہنے اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کی جبکہ علامہ غلام مصطفی نیئر علوی، علامہ حسن رضا باقر، علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ سجاد حسین جوادی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور شرکاء پر ملک سے وفاداری اور اس کی ترقی و سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے زور دیا۔ بانی و سرپرست اعلیٰ ادارہ منہاج الحسینؑ و سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ پاکستان کی افواج کے شعار ان کی استقامت اور ہمت و حوصلہ اور ثابت قدمی کے مورال کو بلند کرتے ہیں۔ جہاں نعرہ تکبیر ’’اللہ اکبر‘‘ اور نعرہ رسالت یارسول اللہ ؐ‘‘ شرک اور کفر کے بتوں کو زمین بوس کرنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں وہاں نعرہ حیدری ’’یاعلیؑ‘‘ لگانے سے شجاعت حیدری سے رگوں میں خون جوش مارتا ہے اور دشمن کو زیر کرنے کیلئے حیدری متوالے سپاہی بے تاب نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی مسلح افواج پر بھروسہ ہے کہ کوئی اس سرزمین کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پاک افواج کے سربراہ اور چیف آف آرمی سٹاف حافظ عاصم منیر نے اس آپریشن کا نام ’’بنیان مرصوص‘‘ غزوہ احد میں جب کفار و مشرکین نے رسول اللہ ﷺ کو شہید کرنا چاہا اور شیر خدا علی علیہ السلام نے اپنی ذوالفقار حیدری کے ذریعے مسلمانوں کی عارضی شکست کو فتح میں بدل دیا اور اسی جنگ میں اللہ تعالیٰ نے جبرائیلؑ کے ذریعے اسداللہ مولا علی علیہ السلام کو ذوالفقار حیدری عطا فرمائی۔ گویا کہ ایک مرتبہ پھر پاک افواج کے سربراہ سید زادہ نے اپنے جدِ امجد قرآن کی روشنی میں اپنے بھائی کا دفاع کرکے قیامت تک کیلئے (بنیان مرصوص) سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے نعرہ کو زندہ کرکے علی والوں کے قلوب اطہر کو محبت علیؑ سے منور کیا اور کفار و مشرکین و منافقین کے دلوں کو اس نعرے کے ذریعے جہنم کی راکھ بنا دیا۔ ہمیں فرقہ واریت سے بچتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا چاہیے تاکہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح اس کے دشمن کی راہ میں رکاوٹ بنیں اور سب مل کر اس سرزمین کیلئے اپنی جان مال اور اولاد کو قربان کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔
سیمینار میں ادارہ منہاج الحسینؑ کے دیگرشعبہ جات جامعہ زینبیہ سے خانم شمائلہ اظہر، خانم فوزیہ بانو، خانم فروہ سبطین، خانم صائمہ رباب اور طوسی ماڈل سکول سے خانم سدرہ ذیشان، قاری مصطفیٰ حسین، حبیب رضا، طلبا و طالبات و دیگر نےشرکت کی۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی ،ترقی اور اس کے دشمنوں کی نابودی کیلئے دعا کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ادارہ منہاج الحسین پاکستان کی کرنے کیلئے کے ذریعے
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظور
قرارداد میں کہا گیا کہ درجنوں بچے روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور ہزاروں بھوک، زخم اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ ظلم بین الا قوامی قوانین، اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ قرارداد حکومتی رکن اسمبلی رانا محمد ارشد نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین، خصوصاً غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں معصوم بچوں کے قتل عام، نسل کشی، بھوک، علاج اور پناہ سے محرومی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ درجنوں بچے روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور ہزاروں بھوک، زخم اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ ظلم بین الا قوامی قوانین، اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری اور مؤثر سفارتی اقدامات کرے تاکہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس کے علاوہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے، انسانی ہمدردی کی تنظیمیں فوری طور پر فلسطینی بچوں کو خوراک، علاج اور پناہ فراہم کریں۔ قرارداد میں قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین کے مظلوم عوام اور معصوم بچوں کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اُن کی آزادی اور انسانی حقوق کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔