راولپنڈی:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور معرکۂ حق آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف نے فرداً فرداً تمام زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور زخمیوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے ان کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ہر سپاہی کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔

یہ پڑھیں : بھارت کی 13لاکھ فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتی، آرمی چیف

آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئی بھی دشمنانہ سازش افواجِ پاکستان کے حوصلے اور عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔

آرمی چیف معرکۂ حق / آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواجِ پاکستان کے یکجہتی سے بھرپور اور جرأت مندانہ ردعمل اور پاکستانی قوم کی غیر متزلزل حمایت، ملکی عسکری تاریخ کے ایک ناقابل فراموش باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رمی چیف نے ا رمی چیف

پڑھیں:

طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے، ہم دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے: وزیر دفاع خواجہ آصف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سےدوبارہ بات ہوسکتی ہےکیونکہ ہم اپنے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے۔

خواجہ آصف کا کہناتھاکہ ترکیے حکومت وقوم ہماری محسن ہے، ترکیے وفد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ترکیے اور قطر کے مشکور ہیں۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے دوستوں کو کوئی امکان نظرآیاہے تو وہ رابطہ کر رہےہیں تو بات ہوسکتی ہے، اگر ہمارے دوست کابل سےکوئی چیز حاصل کرنےکے بعد آفرکر رہے ہیں تو ہم بھائیوں کوانکار نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھاکہ ترک صدر طیب اردوان کی ذاتی دلچسپی کے مشکور ہیں، طالبان زبانی کلامی مسائل مانتےتھےمگر لکھ کردینےکو تیار نہیں تھے، کابل کی حکومت ایک اکائی نہیں ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ جب کابل میں طالبان کامیاب ہوئے تو میں نےجو بیان دیا اس پرپچھتاوا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے، ہم دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ساڑھی ہماری مشترکہ ثقافت ، کسی سرحد کی ملکیت نہیں، مس یونیورس پاکستان
  • ہمارے انورؔ مسعود
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بے بنیاد اور نفرت انگیز بیان، عوام کا شدید ردعمل
  • اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا
  • پاکستان سب کا ، قومی یکجہتی ہماری اصل طاقت: خواجہ آصف  
  • پاکستان‘ ترکیے اورآذربائیجان 3 ملک ہیں لیکن ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘ وزیر اعظم
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کو امریکی قر اداد کی حمایت کر نے کی ضرورت ہے؟
  • آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی؛ وزیراعظم
  • غزہ میں فوج بھیجنے کیلئے آذربائیجان کی شرط