فضائی سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ؛ائیرپورٹس پر فلائٹ شیڈول بہتر ہونے لگا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سٹی 42: ملک کے ائیر پورٹس پر پروازوں کا شیڈول بہتر ہوگیا ، صورتحال قابو میں آگئی ۔
مختلف ایئرپورٹس سےپروازوں کی منسوخی کم ہوکر50رہ گئی،حج پروازوں کو معمول پرلانےکےلیےکوششیں جاری ہیں ،،اسلام آباد23،لاہور14 اور کراچی کی 15 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔پشاور4،سیالکوٹ2اورفیصل آبادسے1پرواز منسوخ کردی گئی، آپریشنل وجوہات،سیالکوٹ ایئرپورٹ کی شارجہ دمام،کویت کی3پروازیں لاہورمنتقل کی گئیں ہیں۔
دبئی،امارات،ترکش،قطر،اتحاد،ایئرعربیہ،گلف ایئرکی بھی پروازیں شروع ہوگئیں ہیں
ریکارڈ درست کر لیجئے؛ ہمارا احترام کیجئے!
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود فلائیٹ شیڈول متاثر، 150 پروازیں منسوخ
فائل فوٹوپاک بھارت جنگ بندی اور فلائٹ شیڈول بہتر ہونے کے باوجود آج ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان بھر سے درجنوں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ کراچی کی 45، لاہور کی 38 اور اسلام آباد کی 40 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
اسی طرح ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 منسوخ کردی گئیں جبکہ منسوخ کی گئیں پروازوں میں 138 بین الاقوامی ہیں۔